شاہین ایئر کے بیڑے میںایک اور ایئر بس A319کا اضافہ

نئے طیار ے کا اضافہ شاہین ائیر کی ان اقدار کی علامت ہے جس کے ذریعے وہ ایوی ایشن کے شعبہ میں سروس کے بلند ترین معیار، وقت کی پابندی اور اعتبار قائم کرنا چاہتے ہیں، زوہیب حسن

جمعرات 23 فروری 2017 15:07

شاہین ایئر کے بیڑے میںایک اور ایئر بس A319کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)شاہین ایئر انٹرنیشنل نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اور ایئر بس A319کا اضافہ کیا ہے جوپاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں جدت کو متعارف کرانے کے لیے اس کے ویژن کی علامت ہے۔ نیا انداز لیے یہ طیارہ شاہین ایئر کے برانڈکی پہچان اور فلسفہ کی تجدید ہے۔150مسافروں کی گنجائش والے اس ایئر بس A319 طیارے میں تمام سیٹیں اکنامی کلاس کی ہیں اورمسافروں کوزیادہ آرام پہنچاتی ہیں۔

اس کا اندرونی ڈیزائن بالکل نیا ہے جس کے باعث شاہین ایئر کا انتخاب کرنے والوں کو سفر کے دوران تازگی کا احساس دلاتا ہے۔نئے طیارے کی شمولیت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زوہیب حسن نے کہاکہ آج ہم اپنی فلیٹ میں ایک اور شاندار جہاز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت ملکی ایوی ایشن سیکٹر کے ساتھ ہماری ہم آہنگی کا ثبوت ہے جو کہ بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

ہم ایک شاندار مستقبل کی جانب گامزن ہیں جہاں اپنے مسافروںکی اور بھی بہتر انداز میں خدمت کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ انہیں آسمان کی بلندیوں پر سفر کا ایک منفرد تجربہ حاصل ہو سکے۔‘‘گزشتہ مہینہ شاہین ایئرنے از سر نو اپنی برانڈنگ کی تھی اور ایک نیا لوگومتعارف کرایا تھاجو ایوی ایشن کے میدان میں نئے معیارقائم کرنے کے لیے اس کے ویژن اورجدت کی درست ترجمانی کرتا ہے۔

پاکستان میں شاہین ایئر نے اپنا سفر 24 سال قبل پہلی نجی ایئر لائن کے طور پر کیا تھا اور جلد ہی ملک کی دوسری قومی پرچم بردار ایئر لائن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیاتھا۔ اپنی فلیٹ میں 24 جہازوں کے ساتھ شاہین ایئر اپنا پچیسواں جہاز وصول کرنے پر بہت پر جوش ہے۔ایئر لائن اسی نوعیت کے پانچ مزید طیارے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد