جڑی بوٹیوں کی وجہ سے فصل پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر عارف

جمعرات 23 فروری 2017 17:45

جڑی بوٹیوں کی وجہ سے فصل پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر عارف
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈاکٹر محمد عارف خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) ضلع راولپنڈی نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلات کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں، یہ فصل کے ساتھ خوراک، پانی اور روشنی کے لئے مقابلہ کرتی ہیں اور نتیجتاً فصلات کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،یہ کیڑوں اور بیماریوں کو پناہ دے کر ان کے پھیلائو کا باعث بنتی ہیں، بعض جڑی بوٹیاں جانوروں کے لیے زہریلی ہونے کے علاوہ انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، ایک اندازے کے مطابق فصل میں جڑی بوٹیوں کی موجودگی سے پیداوار میں14 سے 42 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑی بوٹیوں کے تدارک پر سیمینار اور واک کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے صرف ایک ہی طریقہ اپنانے کی بجائے ضرورت کے مطابق کیمیکل، میکینکل ، کلچرل اور حیاتاتی کنٹرول کے طریقے اپنانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زرعی ماہرین کے مشورہ سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد الحق ایسوسی ایٹ باٹنسٹ سٹیشن برائے تحقیق باجرہ، ڈاکٹر ریاض الرحمٰن ہارٹیکلچرسٹ اور ناصر مظہر ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راولپنڈی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ