کپاس کیلئے گلابی سنڈی انتہائی خطرناک ،محکمہ زراعت نے کپاس کے بچائو کا طریقہ کار جاری کردیا

کپاس کو خطرناک کیڑوں سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت دوست کیڑے مفت فراہم کریگا‘ ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 23 فروری 2017 20:11

کپاس کیلئے گلابی سنڈی انتہائی خطرناک ،محکمہ زراعت نے کپاس کے بچائو کا طریقہ کار جاری کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کپاس کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے جننگ فیکٹریوںکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جننگ فیکٹریوں نے اگر کپا س کی باقیادت کو مروجہ طریقہ سے تلف نہ کیا تو پھر کپاس کی آئندہ فصل پر کیڑوں کا حملہ ہونے کا امکان بڑھ جائے گا ، موسمی درجہ حرارت بڑھنے سے گلابی سنڈی کی جلد افزائش متوقع ہوسکتی ہے اس لئے کپاس کے کاشتکارکپاس کی کاشت 15 اپریل سے پہلے نہ کریںتاکہ گلابی سنڈی کی پہلی آنے والی نسل کو میزبان پودے نہ مل سکیں اور ان کا خاتمہ ہوجائے ۔

محکمہ زراعت کی طرف سے کپاس کی آئندہ فصل کوگلابی سنڈی اورکیڑوں سے بچانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ مہم جاری ہے جس کے تحت کسان فصل کا موسم ختم ہونے کے بعد آئندہ فصل سے پہلے بہترین اقدامات کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جننگ فیکٹریوں کو31 مارچ تک کاٹن ویسٹ تلف کرنے کی ہدایات جاری کی ہیںتاکہ جننگ ویسٹ میں موجود گلابی سنڈی کا یقینی خاتمہ ہوسکے اورآئندہ آنے والی کپاس کی فصل اسکے حملے سے محفوط رہے۔

کسان کپاس کی چھریوں کے ڈھیروں کو کپاس کے کھیتوں سے نکال دیں تاکہ گلابی سنڈی کا یقینی خاتمہ ہوسکے ۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریاں بھی ایسے دوست کیڑے بنانے میں مصروف ہیں جن میں دشمن کیڑوں کو ختم کرنے کی صلاحیت ہوگی اورایسے دوست کیڑوں کو کھیتوں میں چھوڑنے سے ضرررساں کیڑوں کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی ہوگی اور کپاس کی آنے والی فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔محکمہ زراعت دوست کیڑے مفت فراہم کرے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ