تین امریکی ریاستوں میں پاکستان سے درآمدہ شدہ آم کی ریڈیشن کیلئے تین پلانٹ نصب کر دیئے گئے

پنجاب کے باغات سے آم کی سالانہ 12 لاکھ 80 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 25 فروری 2017 19:05

تین امریکی ریاستوں میں پاکستان سے درآمدہ شدہ آم کی ریڈیشن کیلئے تین پلانٹ نصب کر دیئے گئے
ملتان۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) خوش ذائقہ اور لذید پاکستانی آم دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر برآمد کیاجائے گاجبکہ امریکہ کی تین ریاستوں (مشی سپی، ٹیکساس اور لووا) میں پاکستان سے درآمد کردہ آم کے لئے ریڈیشن پلانٹ نصب کردئیے گئے ہیں۔ میڈیا لائزان (محکمہ زراعت)کے مطابق ان ر یڈیشن پلانٹس لگنے سے آموں کی برآمدات کے لئے پاکستانی تاجروں کوامریکہ سے یہ مواقع میسرآئیں گے، امریکہ میں پاکستانی آم کی بہت مانگ ہے لیکن امریکہ ریڈیشن کیا گیا آم ہی درآمدکرتا ہے، مذکورہ تین ریڈیشن پلانٹس نصب کرنے کے بعد اب پاکستان سے آم بغیر ریڈیشن امریکہ بھجوایا جاسکتا ہے، امریکہ کے مختلف شہروں میں لگے ریڈیشن پلانٹس کے ذریعہ ان آموں کو ریڈیشن کرکے حفظان صحت کے ان کے معیارکے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق پاکستان آم پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے اور صرف پنجاب میں دو لاکھ 71 ہزار 700 ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات ہیں جن سے سالانہ 12 لاکھ 80 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے،آم کی برآمدات بڑھاکراگرامریکہ کو مسلسل آم فراہم کیا جائے تووہاں اس کی مزید مانگ بڑھ سکتی ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق تاجروں کو کم قیمت پر آم امریکہ برآمد کرنا چاہیے تاکہ وہاں موجود منڈی سے زیادہ فوائدحاصل کئے جاسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu