پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی سے دوچار رہی

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 400سے زائد پوائنٹس کی کمی کے اثرات پورے ہفتے مارکیٹ پر غالب رہے کے ایس ای100انڈیکس49300پوائنٹ سے سطح سے گھٹ کر 49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آگیا ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی کے نتیجے میں سرمائے کے مجموعی حجم میں 93ار ب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 25 فروری 2017 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی سے دوچار رہی ،گذشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 400سے زائد پوائنٹس کی کمی کے اثرات پورے ہفتے مارکیٹ پر غالب رہے اور مارکیٹ اس پوائنٹس کو ریکور کرنے میں ناکام رہی اسی سبب مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کر سکی اور کے ایس ای100انڈیکس49300پوائنٹ سے سطح سے گھٹ کر 49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آگیا ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی کے نتیجے میں سرمائے کے مجموعی حجم میں 93ار ب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے ہی روز مندی کا شکار نظر آئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ،ایس ای سی پی کی جانب سے بروکرز کے خلاف کارروائی اور مارکیٹ میں ؤ نیا ٹریگر نہ ہونے جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ کو دبائو میں رکھا ۔

(جاری ہے)

تین روزہ مندی سے کے ایس ای100انڈیکس 534.29پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ2دن کی تیزی سے انڈیکس نے 166.58پوائنٹس ریکور کئے اس طرح گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں مجموعی طور پر 367.71پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس49375.71پوائنٹس سے کم ہو کر 49008پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 103.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 26695.57پوائنٹس سے کم ہو کر26592.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 33484.56پوائنٹس سے کم ہو کر33166.31پوائنٹس پر آگیا ۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں93ارب54کروڑ72لاکھ79ہزار666روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97کھرب 98ارب8کروڑ 19لاکھ85ہزار433روپے سے کم ہو کر97کھرب 4ارب53کروڑ47لاکھ5ہزار767روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 37کروڑ99لاکھ1ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین26کروڑ61لاکھ65ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے مجموعی طورپر2106کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی692کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،1334میںکمی اور80کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پاور سیمنٹ ،سوئی سدرن گیس،کے الیکٹرک ،دوست اسٹیل ،غنی آٹوموبائل، عائشہ اسٹیل ،ازگارڈ نائن ،دیوان سیمنٹ ،بینک آف پنجاب اوربینک الفلاح سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ