ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والی فرموں کو سول ایوارڈ دینے کا خیر مقدم

ہفتہ 25 فروری 2017 22:54

فیصل آباد ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئرمحمد سعید شیخ نے ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والی فرموں کو سول ایوارڈ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ فرموں کے علاوہ انفرادی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں بھی فیصل آباد کے تاجر سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کے بہت سے تجارتی اداروں کا ٹیکس کراچی میں جمع ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ٹیکس کو بھی فیصل آباد کے کھاتے میں شمار کیا جائے تو شاید فیصل آباد ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر بن جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح انفرادی طو رپر زیادہ ٹیکس دینے والوں میں بھی ابراہیم گروپ کے شیخ مختار کا خاندان سرفہرست ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے رفحان میز نے ایک ارب 25 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹیکس دینے کے باجود ہمیشہ فیصل آباد کے تاجروں کو ہی ہراساں کیا جاتا ہے جو کسی طرح جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹیکس دینے والوں کو سول ایوارڈ دینے کافیصلہ انتہائی مستحسن ہے تاہم اسکے ساتھ ساتھ حکومت کو فیصل آباد کے تاجروں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کرنا ہو گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی