باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں،زرعی ماہرین

پیر 27 فروری 2017 18:03

باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں،زرعی ماہرین
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں اور نئے پودوں کی داغبیل کرتے وقت آم کی مختلف اقسام کو مد نظر رکھیں،زرعی ماہرین کے مطابق مالدہ،لنگڑا،سندھڑی،ثمر بہشت چونسہ اور فجری بڑے قد والی اقسام جبکہ دوسہری،انور رٹول،رٹول نمبر12اور سفید چونسہ چھوٹے قد والی اقسام ہیں۔

بڑے قد والی اقسام کی داغ بیل کے لیے قطاروں کا درمیانی فاصلہ 35 فٹ جبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 30 فٹ رکھیں۔چھوٹے قد والی اقسام کی داغ بیل میںقطاروں کا درمیانی فاصلہ 30فٹ جبکہ پودے سے پودے کا فاصلہ 25 فٹ رکھیں۔ترجمان نے بتایا کہ آم کے باغات لگانے کیلئے نرسری سے صحت مند پودوں کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

1.0تا1.3میٹر اونچائی اور 3سال تک کی عمر کے پودے زیادہ موزوں ہیں۔

تین سے چار شاخوں والے پودے منتخب کریں۔پیوند کی اونچائی زمین سے 9"سے 12" تک ہونی چاہئے۔ایسی نرسری سے پودے حاصل کریں جو آم کے باغات سے 100 میٹر کے فاصلہ پر ہوں۔پودوں کے انتخاب کے بعد پلانٹنگ بورڈ کی مدد سے پودا لگانے کی جگہ کی نشان دہی کر کے لکڑی کے کیل لگا دیں۔پودے کی گاچی سے کچھ بڑا گڑھا کھود کر پودا لگائیں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے کی گاچی ٹوٹنے نہ پائے۔

آبپاشی کے بعد وتر آنے پر پودے کی گاچی کے ارد گرد بننے والی تمام دراڑوں کو گوڈی کر کے باریک مٹی سے بھر دیں۔پودے لگاتے وقت پودے کا جھکائو قدرے جنوب کی طرف رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے تاکہ گرمیوں میں پتوں کا سایہ تنے اور پیوندی جوڑ پر پڑتا رہے۔منتخب کردہ پودوں کے تنے اور پیوندی جوڑکو پٹ سن کی بوری سے لپیٹ کر گرمیوں اور سردیوں کے سخت موسمی اثرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی