زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے صوبہ پنجاب کسانوں کو 20 لاکھ پودے فراہم کرے گا

پیر 27 فروری 2017 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) زیتون کی کاشت اور پیداوارکے فروغ کیلئے صوبہ پنجاب کے محکمہ زراعت کسانوں کو 20 لاکھ زیتون کے پودے فراہم کرے گا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے اس حوالہ سے مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک بھر خصوصاً خطہ پوٹھوہار میں زیتون کی کاشت کو بڑھانا ہے۔ زیتون کی کاشت کے فروغ سے نہ صرف درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کسانوں کو مفت زیتون کے پودے فراہم کرے گا تاکہ 5 ہزار ایکڑ رقبہ پر زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس حوالہ سے محکمہ زراعت پنجاب کسانوں کو رہنمائی اور مکمل تعاون بھی پیش کرے گا۔ حکومت پنجاب نے خطہ پوٹھوہار، چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ مرتب کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت رواں سیزن کے دوران 20 لاکھ زیتون کے پودے مفت فراہم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کسانوں کو 31 مارچ تک زیتون کے پودوں کی فراہمی جاری رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی