لینووونے دنیا بھر میں اگلی جنریشن کے موٹو جی اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

جمعرات 2 مارچ 2017 20:26

لینووونے دنیا بھر میں اگلی جنریشن کے موٹو جی اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo)نے اپنے ذیلی ادارے موٹرولا موبیلیٹی کے ذریعے دنیا بھر میں اگلی جنریشن کیا Moto G اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں ۔ لینوو کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون موٹو جی فائیو اور موٹو جی فائیو پلس اسمارٹ فون ہیں جو موٹو جی فیملی کی پانچویں جنریشن ہیں۔

اس کا دھاتی ڈیزائن ہے۔ یہ کارکردگی، اہمیت اور خوبصورتی کا غیرمتوقع امتزاج ہے۔ دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت بہترین اسمارٹ فون کے لئے زیادہ پیسے دینے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں اور 76 فیصد صارفین فون کے ساتھ ایسی بیٹری چاہتے ہیں جو ان کی زندگیوں کو بہترین مصروف رکھ سکے جبکہ 66 فیصد صارفین اپنی زندگی کی تصاویر محفوظ بنانے کے لئے بہتر کیمرے کے لئے زائد ادائیگی کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹو جی کے پانچویں جنریشن کی قیمت یا کارکردگی، اسٹائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ دیکھنے میں جتنا بہترین ہے اسی طرح کارکردگی بھی اسکی شاندار ہے۔ یہ لونر گرے یا فائن گولڈ میں دستیابی کی بدولت انتہائی جاذب نظر ہے۔ تقریبا 48 فیصد افراد دھات سے بنے اسمارٹ فون کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس اسمارٹ فون کو پورا دن 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ رات کو بھی چارج کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اس میں 10 ڈبلیو ریپڈ چارجر موٹو جی فائیو کو چند منٹ میں گھنٹوں کی پاور فراہم کردیتا ہے۔ جہاں تک اس کی رفتار کا معاملہ ہے تو اس کا طاقتور 1.4 گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر آپ کو تیزرفتاری کے ساتھ تصاویر، ایپلی کیشنز اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اپنی معلومات کو محفوظ یا اپنی پسندیدہ ایپ کو ان لاک کئے بغیر رسائی فنگر پرنٹ ریڈر کے ایک سادہ ٹچ سے ممکن ہے۔

سوشل میڈیا پر حیران کن تصاویر کے لئے اعلیٰ معیار کا کیمرا ہم سب کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ موٹو جی فائیو 13 میگا پکسل کیمرے کا حامل ہے جس میں فیس ریکوگنیشن آٹو فوکس (پی ڈی اے ایف) جیسے سوفٹ ویئر کی بدولت گہری تصاویر کے لئے یہ تیز رفتار فوکس ہے۔ ان کے علاوہ مزید فیچرز کے استعمال کے لئے موٹو جی فائیو اسمارٹ فون بہترین ہے۔ یہ اپنی تیز رفتار اور انتہائی جدید ترین کیمرے کی بدولت کسی چیز پر سمجھوتے کے بغیر ہر کام کرسکتا ہے۔

اپنے ہموار دھاتی ڈیزائن اور خوبصورتی کے ساتھ موٹو جی فائیو پلس جاذب نظر اور پائیدار ہے۔ ایک سروے تحقیق کے مطابق تقریبا 50 فیصد افراد اپنے نئے اسمارٹ فونز میں غیرمعمولی تصاویر کے لئے کیمرا چاہتے ہیں۔ موٹو جی فائیو پلس 12 میگا پکسل کیمرے سے تصاویر کھینچتا ہے۔ موٹو جی فائیو پلس کے ساتھ ڈول آٹو فوکس پکسلز ہیں۔ اس کے سینسر پر 10 سے زائد میگا پکسل کے استعمال سے 60 فیصد زیادہ تیزی سے تصویر پر فوکس کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں وقتا فوقتا کئے جانے والے سروے میں لوگ اچھی بیٹری لائف کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ درحقیقت ہر چار میں سے ایک شخص اسمارٹ فون کے ساتھ اچھی بیٹری کے لئے 20 فیصد تک زیادہ ادائیگی کے لئے بھی تیار رہتا ہے ۔ اسی لئے موٹو جی فائیو پلس کو بہترین بیٹری پاور کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری پاور 3000 ایم اے ایچ ہے جسے پورا دن بھرپور انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جب کبھی بیٹری پاور کم ہوجائے تو ٹربو پاور چارجنگ کے ذریعے 15 منٹ کے اندرچھ گھنٹے تک کی بیٹری پاور استعمال کی جاسکتی ہے۔ موٹو جی فائیو پلس میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور فور جی ایل ٹی ای کی بدولت ایپلی کیشنز کو انتہائی روانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس میں اپنے پسندیدہ گیمز اور ویڈیوز کو معیاری انداز سے چلایا جاسکتا ہے جبکہ براؤزنگ یا میوزک اسٹریم کو انتہائی تیز رفتاری سے چلایا جاسکتا ہے۔

سروے تحقیق کے مطابق 48 فیصد افراد بہتر اسمارٹ ڈسپلے چاہتے ہیں جو ان کی مطلوبہ ضروریات سمجھے اور اسکے مطابق نوٹیفکیشنز بھیجے۔ اس میں انتہائی مقبول موٹو ڈسپلے کا آپشن ہے۔ موٹو جی فائیو پلس میں موٹو ڈسپلے کے ساتھ موٹو ایکشنز سمیت دیگر نئی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ اس میں ایک آپشن ون بٹن ناو ہے جس کی بدولت فنگر پرنٹ ریڈر کے ذریعے تیزی سے سکرینز دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ہوم بٹن کے ذریعے گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آپ میسج بھیج سکتے ہیں، کالز کرسکتے ہیں، نیوی گیٹ کرسکتے ہیں، روز مرہ امور کی ترتیب سمیت بہت سے کام کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں گوگل کے ساتھ کام کرکے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ گوگل اسسٹنٹ نئی موٹو جی فیملی میں بہتر انداز سے کام کرسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات