ملتان،کپاس کی پیداوار ایک کروڑ سات لاکھ گانٹھ سے تجاوز کرگئی

جمعہ 3 مارچ 2017 18:30

ملتان،کپاس کی پیداوار ایک کروڑ سات لاکھ گانٹھ سے تجاوز کرگئی
ملتان۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے )کی طرف سے جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم مارچ 2017ء تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ سات لاکھ سات ہزار181گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ سال یکم مارچ 2016ء تک 97لاکھ 27ہزار771گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اب 9لاکھ 79ہزار410گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے جس کی وجہ سے اضافہ کی شرح 10.07فیصد رہی۔پنجاب میں اضافہ کی شرح 16.08فیصد جبکہ سندھ میں اضافہ کی شرح0.55فیصد رہی۔یکم مار چ2017ء تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے ایک کروڑ6لاکھ99ہزار906گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 2لاکھ 2ہزار356گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 99لاکھ 1ہزار579گانٹھ روئی خرید کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے کاٹن سیزن 2016-17ء میں خریداری نہیں کی ہے۔ضلع ملتان میں یکم مارچ2017ء تک دولاکھ 94ہزار482گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں ایک لاکھ 91ہزار831گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 5لاکھ 79ہزار738گانٹھ کپاس،ضلع مظفرگڑھ میں 3لاکھ26ہزار680گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ 36ہزار832گانٹھ کپاس،ضلع راجن پورمیں 3لاکھ33ہزار312گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 2لاکھ 69ہزار241گانٹھ کپاس ،ضلع وہاڑی میں 3لاکھ 82ہزار827گانٹھ کپاس،ضلع ساہیوال میں 2لاکھ11ہزا794گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 2لاکھ 39ہزار579گانٹھ کپاس ،ضلع رحیم یارخان 11لاکھ 45ہزار66گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 9لاکھ 82ہزار952گانٹھ کپاس،اور ضلع بہاولنگر میں 12لاکھ 39ہزار579گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑ میں 12لاکھ 30ہزار910گانٹھ کپاس،ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 70ہزار524گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ27ہزار157گانٹھ کپاس،ضلع نوشہروفیروز میں 3لاکھ36ہزار411گانٹھ کپاس،ضلع گھوٹکی میں 3لاکھ1ہزار574گانٹھ کپاس،ضلع سکھر میں 5لاکھ 43ہزار442گانٹھ کپاس،ضلع جامشورو میں 1لاکھ 12ہزار36گانٹھ کپاس،اورضلع حیدرآباد میں 2لاکھ 27ہزار486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میڈں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق جیننگ فیکٹریوں میں یکم مارچ تک غیرفروخت شدہ سٹاک 6لاکھ 3ہزار246گانٹھ کپاس اور روئی موجودہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن