سٹیٹ بینک اور سنٹرل بینک آف ایران کے درمیان معاہدے پر جلد دستخط کیے جائیں گی: گورنر سٹیٹ بینک

کریڈٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ صنعت سازی کو فروغ دیگا: عبدالباسط، ناصر حمید خان

جمعہ 3 مارچ 2017 23:18

سٹیٹ بینک اور سنٹرل بینک آف ایران کے درمیان معاہدے پر جلد دستخط کیے جائیں گی: گورنر سٹیٹ بینک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود واتھرا نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کو فروغ دینے کے لیے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، کیبنٹ کمیٹی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سنٹرل بینک آف ایران کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے برآمد کنندگان اپنے اپنے بینک کے ذریعے کلیم کے معاملات حل کرسکیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، نائب صدر محمد ناصر حمید خان ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور سابق عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین، ایم این اے پرویز ملک، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر ملک طاہر جاوید، سابق نائب صدور سعیدہ نذر، میاں ابوذر شادکے علاوہ میاں زاہد جاوید، میاں عبدالرزاق، ذیشان خلیل، معظم رشید، میاں محمد نواز، اویس سعید پراچہ، طارق محمود، تہمینہ سعید چودھری، سید مختار علی، اشرف بھٹی، خواجہ خاور رشید اور کمال محمود امجد میاں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سنٹرل بینک آف ایران کے درمیان معاہدے سے دوطرفہ تجارت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کریڈٹ ٹو جی ڈی پی دراصل ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے منسلک ہے جس کی پاکستان میں شرح گیارہ فیصد کے لگ بھگ جبکہ بھارت میں 26فیصد ہے۔ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی بہتر ہونے سے کریڈٹ ٹو جی ڈی پی خودبخود بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب کنزیومرآئٹمز پر کیش مارجن کی شرط عائد کی گئی ہے کیونکہ 8.5ارب ڈالر مالیت درآمدی کنزیومر گڈز میں سے اکثر غیرضروری اور مقامی طور پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیر سے ادائیگی کے لیے 90روز کی حد صرف معلومات تک محدود ہے، اس کی بنیاد پر کسی پر ڈیفالٹر کا لیبل نہیں لگایا جاتا۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی لاکر زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ، چین، بھارت اور پاکستان میں کریڈٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح بالترتیب 146فیصد ،141فیصد ، 51 فیصد اور 15 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

سٹیٹ بنک کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے نجی شعبہ کی کریڈٹ تک رسائی آسان اور زیادہ سے زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایم ایز کو قرضوں کا اجراء آسان بنایا جائے اور ایس ایم ای بینک کی کارکردگی بھی بہتر کی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بنک کریڈیٹ کو آسان اور تیز بنانے کے لیے بنکوں کو سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور لینڈریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ڈیٹابیس تک رسائی دی جائے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ چینلز کے قیام سے دوطرفہ تجارت کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ ایگزم بینک کے بورڈ آف ڈاوریکٹرز میں لاہور چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔ سٹیٹ بنک نے امپورٹرز کوبغیر ایل سی یا بنک گارنٹی کے دس ہزار ڈالر تک ایڈوانس پیمنٹ کی اجازت دی ہوئی ہے۔ ہماری گزارش ہے کہ ریگولر امپورٹرز کے لئے اسکی حد لاکھ ڈالر تک بڑھادی جائے۔

مزید یہ کہ دیر سے ادائیگی کی بنیاد پر بینک کلائنٹ کو ڈیفالٹر قرار نہ دیں۔ انہوں نے چیک بائونس اور اسلامی بینکوں میں قرض کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر چیرٹی کے نام پر 20سے 24فیصد تک پینلٹی کے معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر حمید خان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملے پر اظہار خیال کیا۔ ایم این اے پرویز ملک حکومت کی معاشی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا نیا دور معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی نے غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس