چینی کمپنی کو شیئرز کی فروخت، پاکستان اسٹاک کو رقم مل گئی

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)کو 40 فیصد حصص فروخت کرنے کی مد میں چینی کنسورشیئم کی جانب سے اسٹریٹجک ایکوئٹی اسٹیک کاحصہ 8 ارب 96 کروڑ (85 ملین ڈالر)مل گئے ہیں۔ اسٹاک بروکرز کو ایک اجلاس کے دوران چینی کنسورشیئم کی جانب سے ملنے والی رقم سے متعلق مطلع کردیا گیا۔اجلاس کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں چینی کنسورشیئم کو 40 فیصد ایکوئٹی اسٹیک فروخت کرنے سے متعلق معاملات کاتفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اسٹاک مارکیٹ کی ڈویسٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیہ نے اجلاس کے بعد میڈیاکو بتایا کہ حصص کی رقم اسٹیٹ بینک کے ایسکرو اکائونٹ میں آئی ہے، جسے بعد ازاں 3 مارچ کی دوپہر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اکائونٹ میں منتقل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

خریداروں کو پی ایس ایکس کے 40 فیصد حصص یعنی 320 ملین شیئرز (32 کروڑ)متعین کردہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)کے اکائونٹ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چینی کنسورشیئم کی جانب سے خریداری کا عمل کامیاب خرید و فروخت کے ٹرانزیکشن معاہدے کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا، جس پر گزشتہ ماہ 21 جنوری 2017 کو دستخط کیے گئے تھے۔معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن ویڈونگ نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں شامل ہونے والے پی ایس ایکس کے وہ 200 اسٹاک بروکرز جو اپنے شیئرز کے حصے کے طور پر 4 کروڑ روپے حاصل کریں گے اجلاس کے بعد مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے سے سرگوشیوں میں باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔

شہزاد چامڈیہ نے بتایا کہ ملنے والی رقم کو آنے والے ہفتے میں ایکسچینج کے اصل مالکان میں تقسیم کیا جائے گا جنھیں 'شیئر ہولڈر بروکرز' کا نام دیا گیا ہے۔چینی کنسورشیئم نے دسمبر 2016 میں 28 روپے فی حصص کی خریداری کی کامیاب بولی دے کر 8 ارب 96 کروڑ روپے میں 320 ملین (32 کروڑ)شیئرز خریدے تھے ۔حصص خریدنے والی کمپنی مختلف کمپنیوں کنسورشیئم چائنیز فیوچرز ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ (مرکزی بولی دینے والی)، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، شینزن اسٹاک ایکسچینج اور 2 مقامی پارٹنرز پاک-چائنا انویسٹمنٹ کمپنی اور حبیب بینک لمیٹڈ پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد شیئر پہلے ہی بروکرز میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اور 40 فیصد حصص چینی کنسورشم کو فروخت کیے گئے، جب کہ باقی بچ جانے والے 20 فیصد حصص کو انیشیئل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا جانا ہے۔شہزاد چامڈیہ نے بتایا کہ اگرچہ آئی پی او کے تحت حصص کی فروخت کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان کی خرید و فروخت کے عمل کے لیے رواں برس جون تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر