سٹیٹ بنک کی سخت مانیٹری پالیسی کے باوجود ماہ رمضان میں افراط زر کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2006 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) اسٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی کے باوجود رمضان کے دوران افراط زر کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جبکہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اوسطاً 11 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مجموعی طور پر افراط زر کی شرح 8.7 فیصد کی خاصی بلند سطح پر رہی۔

تاہم نان فوڈ انفلیشن کم ہو کر 7 فیصد تک محدود ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں نان فوڈ انفلیشن 9.3 فیصد تھی اس طرح اسٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی سے نان فوڈ انفلیشن کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے لیکن اشیائے خوراک کی قیمتوں میں چونکہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس لئے مجموعی طور پر افراط زر کی شرح اب بھی خاصی سطح پر برقرار رہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران نان فوڈ گروپ میں شامل ہاؤس رینٹ انڈکس میں 7.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ اضافہ 11.30 فیصد سے زیادہ تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سی پی آئی فوڈ گروپ میں شامل تازہ دودھ، گائے کے گوشت، مرغی اور دالوں سمیت 49 اشیائے خوراک کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران اوسطاً 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ستمبر کے دوران بعض پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی