لاہور ہائیکورٹ، کسب بینک کو اسلامک بینک میں ضم کئے جانے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

بدھ 8 مارچ 2017 17:38

لاہور ہائیکورٹ، کسب بینک کو اسلامک بینک میں ضم کئے جانے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب
لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہزار روپے کے عوض کسب بینک کو اسلامک بینک میں ضم کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خدائی خدمتگار تحریک کے سربراہ محمود اختر نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن اور کک بیکس کیلئے محض ایک ہزار روپے کے عوض کسب بینک کو اسلامک بینک میں ضم کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ بینکوں کو ضم کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہونے کے باوجود ان قوانین کو نظر انداز کیا گیا لہذا عدالت دونوں بینکوں کے انضمام کو کالعدم قرار دے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں بینکوں کے انضمام کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے لہذا درخواست گزار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے،جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت نو مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس