آئندہ سال پاکستانی آٹو نمائش میں چائنا سے 150تا 200 کمپنیاں شرکت کریں گی: غضنفر علی خان

بدھ 8 مارچ 2017 20:52

آئندہ سال پاکستانی آٹو نمائش میں چائنا سے 150تا 200 کمپنیاں شرکت کریں گی: غضنفر علی خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء)آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہونے والی آٹو نمائش میں چائنا سے 150تا 200 کمپنیاں شرکت کریں گی، یہ بات فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے آٹو موٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور کاٹی کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کراچی ایکسپو میں منعقد ہونے والی چین کی 70 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ چین کی تجارتی وفد کی سربراہ نائب صدر ایگزیبیشن ڈپارٹمنٹ ژیانگ یازہو (Zhang Yazhu) نے فیڈریشن کے صدر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایکسپو میں دی جانے والی سہولیات اور مہمان نوازی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

غضنفر علی خان نے کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ سالانہ ہے جبکہ تقریباً 4 لاکھ گاڑیوں کی ڈیمانڈ ہے ، فرانس، کوریا اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے گاڑیوں میں نئی جدت پیدا کرنے کے ساتھ گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی میں مراعات دیئے جانے پر اس کے مثبت اثرات نمودار ہو رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار اور کمپنیاں پاکستان میں آٹو انڈسٹری سے وابستہ صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیںجس کے سبب معاشی حالات میں بہتری ، حکومتی ریونیو میں اضافہ اور بے روزگاری میں کمی کے اسباب پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ(FTA) کرتے وقت مقامی پارٹس تیار کرنے والی صنعتوں کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے تاکہ پاکستان میں پارٹس تیار کرنے والی صنعتوں کی حوصلہ شکنی نہ ہوسکی

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی