البیراک کا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ، شالیمار ٹائون میں خصوصی صفائی آگاہی سیشن

اسپیشل بچوں نے صفائی کی اہمیت پر لب کشائی اور ٹیبلو پیش کیا، ایم پی اے چوہدری شہباز کی شرکت

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:33

البیراک کا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ، شالیمار ٹائون میں خصوصی صفائی آگاہی سیشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِاہتمام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر، شالیمار ٹائون میں بروز ہفتہ خصوصی صفائی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کی قیادت ایم پی اے چوہدری شہباز نے کی۔ اس مہم کا مقصداسپیشل بچوں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

سرگرمی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بچوں نے صفائی کی اہمیت کے حوالے سے نغمے اور تقریر پیش کیں۔ ایجوکیشن سنٹر کے بچوں نے صفائی کے موضوع پر ایک ٹیبلو بھی پیش کیا۔البیراک کے شہر میں جاری صفائی آپریشنز اور آگاہی سرگرمیوں پر مشتمل پروفائل ویڈیو بچوں اور سکول انتظامیہ کو دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

سکول کے گردونواح میں سینٹری ورکرز کی مدد سے کلین اپ آپریشن بھی کروایا گیا۔

صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سکول کی حدود میں کوڑادان نصب اور صفائی آگاہی بورڈز بھی آویزاں کئے گئے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز نے اسپیشل بچوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان بچوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا ہے ہمیں بھی چاہئیے کہ اپنے ماحول کو کوڑا اور گندگی سے پاک رکھ کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ البیراک کے سنئیر منیجر آپریشنز مسعود دیویجی،منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، منیجر آپریشنز سحرش ادریس، ایم پی اے چوہدری شہباز,، یوسی چئیرمین ماسٹر نثار ، وائس چئیرمین حاجی فریاد، سکول پرنسپل ذلفی ریاست اور البیراک کے اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز سہیل محمود، مبشر تنویر اور جہانزیب طاہر نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات