میاں صاحب قومی غیرت حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ عافیہ پر ہونے والے مظالم میں برابر کی شریک ہیں، مشتاق احمد خان عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘ کے شرکاء کا پشاور پہنچنے پر شاندار استقبال ، ریلی کی صورت میں پشاور پریس کلب لے جایا گیا

اتوار 12 مارچ 2017 20:21

!پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں لکی مروت سے پیدل مارچ ’’ عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘‘ کے شرکاء پشاور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان، نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل، صدیق پراچہ امیر پشاور ڈسٹرکٹ ڈویژن، تحریک انصاف پروفیشنل فورم کے صدر عمران شہزاد ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامدالحق، رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف، محمود جان خان، پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر رامبیل خان، قائم مقام صوبائی صدر ڈاکٹر صالح محمد،جنرل سیکریٹری گل رحمان مہمند، پاسبان فاٹا کے صدر یاسر علی شہباز، تاجرانصاف گروپ کے مرکزی صدر سید شاہدخان، عافیہ موومنٹ پشاور کے وسیم عباس و دیگر رہنمائوں اور کارکنان کے ہمراہ خیبربازار میں پیدل مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پیدل مارچ کے امیر انعام اللہ مروت ، نائب امیر انور خان و دیگر کو چادروں کا تحفہ پیش کیا اور ریلی کی صورت میں پشاور پریس کلب گئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ قوم کی عزت اور غیرت کی بحالی کیلئے ہمارے بھائیوں نے سینکڑوں کلومیٹر طویل یہ کٹھن منزل پیدل طے کی ہے۔ میری میڈیا سے اپیل ہے کہ پاکستانی عوام کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں۔

ایک جمہوری حکومت کا فرض ہے کہ عوام کی پکار کوسنے اور پورا کرے ورنہ استعفیٰ دے ۔میاں صاحب قومی غیرت حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کیا خیبرپختونخواہ اسمبلی کی قراردادوں کی کیا وفاق میں کوئی حیثیت نہیں عافیہ پاکستانی شہری اور قوم کی بیٹی ہے یہ کوئی حکومت اور اپوزیشن کی سیاست تو نہیں ہے۔ صوبائی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قراردادوں کے باوجود آخر عافیہ ابھی تک کیوں واپس نہیں آئی ہی ملک دشمن، قاتل ، جاسوس، چور ، ڈاکو سب بغیر کسی قانونی کاروائی کے اپنے وطن واپس چلے جاتے ہیں۔

صرف لیڈروں کے بینک بیلنس میں اضافہ ہوجاتا ہے، ملک کو کچھ حاصل نہیں ہوتا اورعام شہریوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ امریکہ پیشکش بھی کرتا ہے تو حکمران پیسے پر سودا کرلیتے ہیں۔ عافیہ کے معاملے میں ایساہی ہوا ہے 22 کروڑ عوام مطالبہ کرتی رہی صدر مملکت یا وزیراعظم کا صرف ایک خط درکار تھا۔اب عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے اور عافیہ کی وطن واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اللہ حکمرانوں کے شر اور تباہی سے قوم کو برباد ہونے سے بچائے۔ یہ کیسے مسلمان حکمران ہیںکہ عاشق رسول کو پھانسی پر چڑھانے کیلئے تو صدر صاحب کا قلم چل گیا اور فوراًً دستخط کردئیے مگر معصوم بیٹی کی رہائی کیلئے ایک خط بھی ان سے نہ لکھا گیا۔ میں دعا گو ہوں اللہ ان بھائیوں کی کوشش کو قبول کرے اور ان کے عمل کو قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کا وسیلہ بنادے اور پوری قوم کے دلوں میں یہ جذبہ جگادے۔

امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخواہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ عافیہ پاکستان کی غیرت اور دنیا کی مظلوم ترین خاتون ہیں۔ قوم کی معصوم بیٹی کا اب تک امریکی قید ناحق میں ہونا حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے۔ صرف حکمرانوں کے خوف کی وجہ سے عافیہ کی رہائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔ اگر حکمران دلچسپی لیں تو عافیہ چند ہفتوں میں پاکستان واپس آسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عافیہ کے ساتھ ہونے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔ جماعت اسلامی کی عافیہ کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی۔تحریک انصاف پروفیشنل فورم کے صدر عمران شہزادنے کہا کہ پشاور آمد پر ’’ عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘‘کے شرکاء اور ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم خیبرپختونخواہ میں عافیہ موومنٹ کو قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس تعاون میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا اور اس کے اثرات اسلام آباد پر واضح طور پر نظر بھی آئیں گے۔

پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر رامبیل خان نے کہا کہ یہ ملک اس لئے تو نہیں بنا تھا کہ اس کے تمام وسائل پر طبقہ بدمعاشیہ کا قبضہ ہوجائے۔ عوام بھوکے ننگے مرتے رہیں اورحکمران منی لانڈرنگ ذریعے اپنے بینک بیلنس بڑھاتے چلے جائیں۔عافیہ کے معاملے میں حکمرانوں نے صرف منی لانڈرنگ ہی نہیں کی ہے بلکہ قومی غیرت کی لانڈرنگ بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمران ایک اور غیرت لانڈرنگ کرنے جارہے ہیں۔

امریکہ اپنے ایک اور وفادار وکو واپس مانگ رہا ہے۔قوم کی غیرت کی مزید سودے بازی منظور نہیں کی جائے گی۔ حکمران اورارباب اختیار عوام کے جذبات کا احترم کریں اور قوم کی بیٹی کو وطن واپس لائیں۔ ’’ عافیہ رہائی غیرت قافلہ‘‘ کے امیرانعام اللہ مروت اور نائب امیر انور خان نے کہا کہ سینکڑوں کلومیٹر پیدل مارچ کے دوران ہم نے عوام کا جو جذبہ دیکھا ہے وہ انشاء اللہ عافیہ بہن کی وطن واپسی کا سبب بنے گا۔ عافیہ کی اسلام اور وطن سے محبت اور استقامت رہتی دنیا تک اس کا نام زندہ رکھے گی اور ان حکمرانوں کا کوئی نام لینے والا بھی نہ ہوگا۔ میں ان حکمرانوں سے صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر تم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا توبتائو روز محشر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو کیا منہ دکھائو گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد