کرپشن ، کرپٹ نظام اور سیاستدانوں کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، حافظ نعیم الرحمن

کراچی کی خوشحالی پورے سندھ اور ملک کی خوشحالی کی ضامن ہے، سید عبد الرشید،ڈیفنس میں خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نعرہ تو کرپشن کے خلاف لگاتے ہیں لیکن اپنی پارٹی سے احتساب کا عمل شروع کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ، کرپٹ نظام، کرپٹ سیاستدانوں اور آف شورکمپنیاں بنانے والوں مل کر آواز بلند کرنا ہوگی۔عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں چور سپاہی کا کھیل کھیل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

عوام دونوں سے مایوس ہو چکے ہیں ایسے میں عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں اور ان کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں کیوں کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ، دیانت دار قیادت کی حامل جماعت ہے ۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جاری خوش حال پاکستان فنڈ مہم کے سلسلے میںڈیفنس خیابان سحر میں منعقد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید ، قیم سفیان دلاور اور امیر زون مستعجاب احمد بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اخراجات حکمرانوں کی سیکورٹی پر آتے ہیں ، حکمران عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقم اپنے شاہانہ طرز زندگی پر اڑا دیتے ہیں ،عام آدمی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اسے انصاف تک نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی راگ الاپنے والی سیاسی پارٹیوں میں آمریت مسلط ہے ،چاربڑی پارٹیوں کے انتخابات ہوئے اور پورے پاکستان نے دیکھا کہ سب کے سب بلا مقابلہ منتخب کرلئے گئے ،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے سچے محافظ اور پاسبان ہیں اور ہم ہی اس ملک میں حقیقی تبدیلی ہم لے کر آئیں گے کیونکہ جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی حقیقی وارث ہے۔

سید عبد الرشید نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پورے سندھ اور ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔کراچی کے عوام اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے والہانہ محبت اور دین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور انفاق فی سبیل اللہ کا جذبہ اور کچھ گزر نے کا حوصلہ اور ہمت انکے اندر ہمیشہ موجود رہاہے۔کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں خوشحال پاکستان فنڈ مہم اور رابطہ عوا م مہم بھرپور طریقے سے اورمؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ جاری ہے ،شہر کے موجودہ حالات میں مایوس اور لاتعلق اور خوف زدہ ہونے والوں کو جماعت اسلامی حوصلہ اور سہارا دے گی اور اپنے ساتھ ملائے گی اور گھر گھر جاکر عوام سے بڑے پیمانے پر رابطے کیے جائیں گے اور جگہ جگہ عوامی دفاتر بنائیں جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ