وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 کھرب 82 ارب 75 کروڑ روپی کے فنڈز جاری کردیئے

پیر 13 مارچ 2017 11:58

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 کھرب 82 ارب 75 کروڑ روپی کے فنڈز جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 82 ارب 75 کروڑ 37لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7 ارب 94 کروڑ ‘ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 51 ارب 73 کروڑ روپے ‘ ایرا کے لئے 10 ارب ‘ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب ‘ سیفران / فاٹا کے لئے 15ارب 28کروڑ‘ گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4ارب 74کروڑ‘ اے جے کے بلاک کے لئے 10ارب ‘ واپڈا واپر سیکٹر کے لئے ایکھ کھرب 8 ارب 78کروڑ‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 49 ارب 81کروڑ‘ پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 ارب 40 کروڑ ‘ سپارکو کے لئے 2 ارب ‘ شماریات ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 80لاکھ ‘ سائنس ٹیکنالوجیکل اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے ایک ارب 16 کروڑ ‘ ریونیو ڈویژن کے لئے 27 کروڑ 41 لاکھ ‘ بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 58 لاکھ ‘ ریلویز ڈویژن کے لئے 24 ارب 33 کروڑ ‘ پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 83 کروڑ ‘ منصوبہ بندی ترقیات ڈویژن کے لئے 2 ارب 51کروڑ‘ پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 86 کروڑ ‘ پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 17 کروڑ 77 لاکھ ‘ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 17 ارب 25 کروڑ ‘ ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 8 ارب 75 کروڑ ‘ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈویژن کے لئے 51 کروڑ 49 لاکھ ‘ لا اور جسٹس ڈویژن کے لئے ایک ارب 7 کروڑ ‘ داخلہ ڈویژن کے لئے 9 ارب 56 کروڑ ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8 ارب 54 کروڑ ‘ ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 4 ارب 65 کروڑ ‘ صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 47 کروڑ ‘ فنانس ڈویژن کے لئے 2 ارب 44 کروڑ ‘کامرس ڈویژن کے لئے 40کروڑ ‘ کیڈ ڈویژن کے لئے 2ارب 19کروڑ ‘ کابینہ ڈویژن کے لئے 30 کروڑ ‘ ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 21کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریق کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا