کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس

پیر 13 مارچ 2017 18:57

کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس
ملتان۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء)کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس سی آر آئی پنجاب ملتان میں منعقد ہوا۔ بورڈ کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے ڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر احمد ممبر / سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ کپاس کی فی ایکڑ اور مجموعی طور پر پنجاب کی پیداوار کو جدید تحقیقی عوامل کے ذریعے بڑھانا مقصود ہے اور کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

کپاس کے مسائل اور جدید تحقیق کے ذریعے ان کا حل تجویز کرنا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کاٹن بورڈ کے پلیٹ فارم سے جو منصوبہ جات بنائے گئے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم بھر پور تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

کپاس کی فصل پر تجربات کرنے اور ماڈل فارم بنانے کیلئے یورنیورسٹی کا رقبہ بورڈ کی ڈسپوزل پر ہوگا۔

ہمارے ریسرچرز کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں سے بھرپور تعاون کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے بورڈ کے قیام کا مقصد پیداوار اور کوالٹی میں اضافہ کو ممکن بنانا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا امتیاز نمائندگی دی گئی ہے۔

اب بورڈ کے ممبران کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت اور پیداوار کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ایسے اقدامات تجویز کریں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم بورڈ کے قیام کے مقاصد کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے مزید کہا کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ 75 فیصد شرح اگائو والے بیج کی تصدیق کے بعد باقاعدہ فروخت کی منظوری دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈکے قیام کا مقصد حکومت کو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے نئے منصوبہ جات متعارف کرانا ہے۔ اس موقع پر چوہدری خالد محمود سابق ڈی جی، ڈاکٹر تصور ملک، ڈاکٹر ظفر قریشی، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، ڈاکٹر ذوالفقار، خالد محمود بھٹہ، نوید عصمت کاہلوں، خالد محمود کھوکھر، رانا افتخار، جمیل الرحمن، ڈاکٹر شاہد ضیاء، سہیل عالم، بلال خان و دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی