کراچی،اسٹیٹ بینک نے مالی اداروں کے لیے آئی ٹی گورننس اور خطرے کے انتظام کے فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا

فریم ورک عالمی معیارات اور ٹیکنالوجی کی گورننس اور خطرے کے انتظام کے لیے عالمی روایات کے تسلیم شدہ اصولوں پر مبنی ہے

منگل 14 مارچ 2017 22:15

کراچی،اسٹیٹ بینک نے مالی اداروں کے لیے آئی ٹی گورننس اور خطرے کے انتظام کے فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) اسٹیٹ بینک نے مالی اداروں کے لیے آئی ٹی گورننس اور خطرے کے انتظام کے فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا ہے تا کہ اس میں دلچسپی رکھنے والے فریقوں سے رائی/فیڈبیک لیا جا سکے۔ فریم ورک کا مسودہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk پر دستیاب ہے۔یہ فریم ورک عالمی معیارات اور ٹیکنالوجی کی گورننس اور خطرے کے انتظام کے لیے عالمی روایات کے تسلیم شدہ اصولوں پر مبنی ہے اور یہ تمام مالی اداروں کے لیے اسٹیٹ بینک کی بیس لائن شرط کے طور پر کام کرے گا۔

اس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال سے منسلک خطرات کا انتظام کرنے کے لیے سازگار ضوابطی ماحول کی فراہمی ہے۔اس فریم ورک کا اطلاق تمام مالی اداروں پر ہو گا جس میں کمرشل بینک (سرکاری و نجی شعبے کے بینک)، اسلامی بینک، ترقیاتی مالی ادارے (DFIs) اور مائیکروفنانس بینک (MFBs) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس فریم ورک کا اصول ’ سب کو ایک لاٹھی سے ہانکنا‘نہیں ہے اور اس کا نفاذ خطرے کے تناسب سے اور مصنوعات و خدمات کے حجم، نوعیت و اقسام اور انفرادی مالی اداروں کے آئی ٹی آپریشنز کی پیچیدگی کے لحاظ سے کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان ہدایات کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکورٹی، آپریشنز، آڈٹ اور متعلقہ شعبوں کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے مالی اداروں میں فعال ماحول اور ردِعمل کا ماحول مستحکم بنانا ہے تاکہ مالی اداروں میں بحیثیت مجموعی محفوظ طریقے سے ٹیکنالوجی آپریشنز انجام دیے جا سکیں اور جن سے تمام متعلقہ فریقوں کو فائدہ ہو اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

مالی اداروں سے توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنی موجودہ حالت اور ان رہنما ہدایات کے درمیان پائے جانے والے فرق کا جائزہ لیں، اور رہنما ہدایات کی پابندی کرنے اور اس فرق کو دور کرنے کے لیے مقررہ وقت تک اقدامات کا تعین کریں۔اسٹیٹ بینک نے شعبہ بینکاری، آئی ٹی صنعت، تعلیمی ماہرین، اور دیگر متعلقہ فریقوں سے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں، اداروں یا افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ فریم ورک کے اس مجوزہ مسودے کا جائزہ لیں اور [email protected] پر اپنی آرا/ تبصرے بھیجیں اس معاملے میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں فریم ورک کے مسودے پر آرائ/ تبصرے 31 مارچ 2017ئتک بھجوا سکتی ہیں۔#

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ