ایف بی آر فاؤنڈیشن کو فعال بنانے 30 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم فراہم کرنے کی اصولی منظوری

جمعرات 16 مارچ 2017 20:02

ایف بی آر فاؤنڈیشن کو فعال بنانے 30 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم فراہم کرنے کی اصولی منظوری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی بورڈ ان کونسل نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایف بی آر فاؤنڈیشن کو فعال بنانے 30 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم فراہم کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے تاہم حتمی منظوری کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ایف بی آر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلیے ایف بی آر فاؤنڈیشن کا قیام بھی ڈاکٹر ارشاد کا ہی برین چائلڈ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر اور ان کے اہل خانہ کی ملازمین فلاح بہبود کیلیے 11 ارکان پر مشتمل قائم کی جانے والی ایف بی آر فاؤنڈیشن کے چیئرمین و سربراہ چیئرمین ایف بی آر ہوں گے اورممبر ان لینڈ ریونیو اس فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین اور ممبر لیگل اس فاؤنڈیشن کے سیکریٹری و ممبر ہوں گے جبکہ اس کے دیگر ممبران میں ممبر کسٹمز، چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ، چیف کلکٹر کسٹمز ساؤتھ، چیف کمشنرز ایل ٹی یو کراچی، چیف کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد، چیف کمشنرایل ٹی یو لاہور، جوائنٹ سیکریٹری ریونیو ڈویڑن اور ایک ممبر گریڈ 20کے افسران میں سے ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ منظوری 13 مارچ 2017کو چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔دوسری جانب دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد 28 مارچ 2012کو اس فاؤنڈیشن کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور اس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ پولیس فاؤنڈیشن کی طرح ایف بی آر فاؤنڈیشن کو بھی شروع میں آپریشنل بنانے کیلیے وفاقی حکومت سے ابتدائی رقم مختص کروائی جائے گی اور جس طرح1974 میں پولیس فاؤنڈیشن کیلیے حکومت کی جانب سے 2کروڑ روپے کی ابتدائی رقم فراہم کی گئی تھی، اسی طرح ایف بی آر فاؤنڈیشن کو بھی حکومت ابتدائی رقم فراہم کرے۔

اسی فیصلے کے تناظر میں9 مئی2013 کو ایف بی آر فاؤنڈیشن کیلیے 30 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم مختص کرنے کیلیے سمری بھجوائی گئی مگر خزانہ ڈویڑن کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اس کے بعد چھ اکتوبر 2015 کو نوٹ بھجوایا جس میں 30 کروڑ روپے مختص کرنے کا کہا تھا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب ایف بی آر فاؤنڈیشن کیلیے 30کروڑ روپے کی ابتدائی رقم کی فراہمی کیلیے نیا اور تازہ کیس تیار کرکے وفاقی وزیر خزانہ کو بھجوایا جائے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند