کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس کی سطح پر بند،تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

جمعرات 16 مارچ 2017 20:27

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز ملا جلا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48300پوائنٹس سے گھٹ کر48200پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مسلسل تین روزہ مندی کے بعد جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحا ن دیکھا گیا ،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث سرمائے کے حجم میں اضافہ ہو گیا تاہم کاروباری ٹرن اوور بدھ کی نسبت 2کروڑ شیئر ز کم رہا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں16.17پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس48305.83پوائنٹس سے کم ہو کر 48289.66پوائنٹس پرآگیااسی طرح1.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26009.04پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32676.65پوائنٹس سے بڑھ کر32705.04پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

انڈیکس میں کمی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب87کروڑ59لاکھ91ہزار255روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب32ارب28کروڑ95لاکھ13ہزار814روپے سے بڑھ کر95کھرب 39ارب 16کروڑ55لاکھ5ہزار69روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو18کروڑ6لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کو 20کروڑ61لاکھ12ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو اس دن بھی 10ارب روپے تک محدوددیکھی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روزمجموعی طوپر384کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی148کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،217میںکمی اور19کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ85لاکھ،بینک آف پنجاب 1کروڑ64لاکھ ،سوئی نادرن گیس 77لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ58لاکھ اور پاور سیمنٹ لمیٹڈ55لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں 200روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھائو میں119.45روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھائو میں215روپے اور ہینو پاک موٹر کے بھائو یں77.76روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات