پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند

جمعرات 16 مارچ 2017 22:54

پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 6 ارب 87 کروڑ 59 لاکھ 91 ہزار 255 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 160 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 67 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 961 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 1.07 پوائنٹس کی مندی سے 26009.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 28.39 پوائنٹس کا اضافہ رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 110.65 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 18.67 پوائنٹس کے اضافے سے 20296.99: پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 97.20 پوائنٹس کی تیزی سے 16475.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سی پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 20.58 پوائنٹس کے اضافے سے 22891.18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 217 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 6300 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 119.45 روپے کی تیزی سے 2508.45 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور ہینوپاک موٹر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 215 روپے کی مندی سے 4090 روپے اور ہینوپاک موٹر کے حصص کی قیمت بھی 77.76 روپے کی کمی سے 1532.24 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.15 روپے سے شروع ہو کر 9.11 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار 500 حصص کے سودے 14.75 روپے سے شروع ہو کر 15.71 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 6 لاکھ 8 ہزار 490 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 20 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 376 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 32 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ 13 ہزار 814 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 39 ارب 16 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 69 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 86 لاکھ 53 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی