کار مینو فیکچرز انڈسٹریز کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے،2030 تک مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا

پیر 20 مارچ 2017 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ملک میں کار مینو فیکچرز انڈسٹریز کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے جبکہ 2030 تک مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے، جب کہ ملک میں سالانہ 2 لاکھ کاریں تیار کی جاتی ہیں اور کاروں کی سالانہ طلب کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار یونٹ سالانہ ہے۔

اس طرح ہر سال تقریباً50 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کر کے مقامی طلب کو پورا کیا جاتا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ اور یونیورسٹی آف لیڈر کی مشترکا تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک پاکستان میں کاروں کی مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا جس کا سبب فی کس آمدنی میں2.2 فیصد اور قومی آبادی میں سالانہ 2.3 فیصد کے تناسب سے ہونے والا اضافہ ہے جس سے آبادی 272 ملین افراد تک بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد کے تناسب سے اضافہ کی پیش گئی کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق سال 2050 ء تک ملک کی آبادی 300 ملین افراد تک پہنچ جائے گی جس کے تناظر میں آئندہ دس سال کے دوران ملک میں کاروں کی مارکیٹ 8 ملین سالانہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی آٹو پالیسی اور شعبہ میں نئی سرمایہ کاری اور نئے برانڈز کی دلچسپی کے پیش نظر آئندہ دس سال میں کاروں کی پیداوار 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

کاریں تیار کرنے والی صنعتوں میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ اس سے ملک میں تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور صارفین کو بہترین عالمی معیار کی سفری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی