متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے پر توجہ دیں،خالد ملک

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے، بیان

جمعہ 24 مارچ 2017 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے پر توجہ دیں کیونکہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں ان کیلئے سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے ۔ لہذا انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کیلئے یہی مناسب وقت ہے کہ وہ پاکستان پر زیادہ توجہ دیں اور دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و جوائنٹ وینچرز کے مواقع تلاش کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راس الخیمہ فری ٹریڈ زون کے بارے میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام راک انسوسٹمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے کیا۔ اس موقع پر راک انسوسٹمنٹ اتھارٹی کے سینئر مارکٹنگ ایگزیکٹو سمیر عقیل نے تاجر برادری کو راس الخیمہ فری ٹریڈ زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ فری ٹریڈ زون 2000میں قائم کیا گیا تھا اور یہ زون بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ اس میں 100سے زائد ممالک کی 8600 سے زائد کمپنیاں 50سے زائد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور کامیاب کاروبار کر رہی ہیں۔ مذکورہ زون میں سرمایہ کاری کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس زون میں غیر ملکی سرمایہ کار سو فیصد سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور ان کو اس زون میں سرمایہ کاری کرنے پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا راس الخیمہ فری ٹریڈ زون دبئی سے صرف 45منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے اور اس زون میں متحدہ عرب امارات کے دیگر زون کے مقابلے میں کاروبار کرنے کی لاگت کم ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو عمدہ منافع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ فری ٹریڈ زون تمام جدید سہولیات سے لیس ہے اور درآمدات و برآمدات کے فروغ مذکورہ زون بندرگاہوں اورہائی ویز سے منسلک ہے۔

سرمایہ کاری کرنے کیلئے سرمایہ کار کو تمام مطلوبہ سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں اور ایک نیا کاروبار کو قائم کرنے کیلئے تمام طریقے کار چند دن میں مکمل کر لئے جاتے ہیں۔ سمیر عقیل نے کہا کہ راس الخیمہ فری ٹریڈ زون تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں کیلئے ایک کیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ یہ زون یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ومرکزی ایشیاء کی مارکیٹوں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

لہذا انہوں نے پاکستان کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اس فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں جس سے ان کو اپنے کاروبار کو تیزی سے ترقی دینے کے عمدہ مواقع حاصل ہوں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب نے راک انوسٹمنٹ اتھارٹی کے نمائندگان کو چیمبر میں راس الخیمہ فری ٹریڈ ذون کے بارے میں معلوماتی سمینار منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری مذکورہ زون میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ