گزشتہ ہفتے روئی کے بھائومیں تیزی کا رجحان رہا

جنرز کے پاس صرف 4 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا، پانی کی شدید کمی کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نسیم عثمان

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

گزشتہ ہفتے روئی کے بھائومیں تیزی کا رجحان رہا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا،دوسری جانب سیزن کا اختتام ہونے اور آئندہ دنوں میں گرمی میں اضافہ کے باعث روئی کے وزن میں گھٹائی بڑھنے کے خدشے کی وجہ سے جنرز نے بھی روئی فروخت کرنے کے بعد گندم کی خریداری کیلئے رقم حاصل کرنے کی غرض سے روئی کی فروخت تیز کردی ہے، جس کی وجہ سے کاروباری حجم میں اضافہ ہوگیا ہے فی الحال جنرز کے پاس روئی کی صرف 4 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جبکہ صوبہ سندھ میں نئی فصل کی کپاس کی جزوی بوائی شروع ہو چکی ہے۔

گو کہ پانی کی شدید قلت کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 6750 کے بھائو پر مستحکم رکھا۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6500 تا 7050 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال کم فصل کی وجہ سے سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کل پیداوار ایک کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔

نسیم عثمان کے مطابق بین الاقوامی کپاس منڈیوں بھارت، چین اور امریکا میں روئی کے بھائو میں مجموعی طور تیزی کا رجحان رہا آئندہ دنوں میں بھی کپاس کے بھائو میں کمی ہونے کی گنجائش نظر نہیں آتی اس سال بھارت میں کپاس کی فصل کم ہونے کے خدشہ کے باعث فی الحال بھارت نے بیرون ممالک سے کپاس کی15 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں جبکہ مزید 15 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی آئندہ سیزن کی ابتدا روئی کے بھا ئومیں تیزی سے ہونے کی توقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی