کراچی: بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے پر لاگو کیے جانے کا امکان

اس حد میں اضافے کے بعد ایزی پیسے سے منتقلی بھی ایک لاکھ روپے کردی جائے رقم کی محفوظ منتقلی کا بل اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا تاجروں سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:30

کراچی: بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے پر لاگو کیے جانے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرانے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بینکس ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے پر لاگو کیے جانے کا امکان ہے اوراس حد میں اضافے کے بعد ایزی پیسے سے منتقلی بھی ایک لاکھ روپے کردی جائے گی، رقم کی محفوظ منتقلی کا بل اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال کم ہے، جعلی نوٹوں کی روک تھام کی ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا ایف آئی اے پر ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر شمیم فرپو،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات کم ہورہی ہیں مگر رعایتی برآمدی قرضے بڑھ رہے ہیں، بزنس مین نئی ایمینسٹی کا انتظار ضرور کریں مگر آج بھی ترسیلات آپ کی ہوں یا کسی اور کی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہے،یہ رقم یا تو اسٹاک ایکسچینج میں جارہی ہے یا پھر ریئل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں استعمال ہورہی ہے۔

اشرف محمود وتھرا نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آسان تجارت کی راہ ہموار کرلی ہے، دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان بات چیت کے اہم مراحل طے ہوچکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا ملک میں صرف ایک دفتر ہے اور وہ کراچی میں ہے تاہم ملک کے دیگر شہروں میں مرکزی بینک کے ذیلی ادارے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی بورڈ میں کراچی کی نمائندگی سب سے زیادہ ہے، ایزی پیسہ کی حد 50 ہزار روپے اس لیے ہے کہ اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہے،37 سال سے کسی نہ کسی مسئلے پر ہم سرحدوں پر مصروف ہیں، شرح سود 50 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات کا ماڈل انتہائی پرانا اور فرسودہ ہے،یہ ماڈل پچاس کی دہائی کی ضروریات کے مطابق بنایا گیا تھا، اس ماڈل کو جدید دور کے مطابق بنایا جانا ضروری ہے، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمت حکومت اپنی بساط کے مطابق کم کرچکی ہے، بینکوں کو کاروباری طبقے کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے، امن و امان اور توانائی کی بہتر صورتحال کے بعد بینکوں کا معیشت کی بہتری میں کردار بڑھ گیا ہے، ہم معاشی ترقی کے ثمرات تمام طبقوں تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اکا مزید کہناتھا کہ ایک سال میں نجی شعبے کے قرضوں میں 348 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ایس ایم ای سرمایہ کاری 400 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، انٹرپرائزز فنڈز کے لیے صوبائی حکومتوں کو مشاورت فراہم کررہے ہیں، ایس ایم ای فنانسنگ حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھانا ایک چیلنج ہے۔انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال 599 ارب زرعی قرضوں کی مد میں جاری کیے جاچکے ہیں ،ملک میںبرانچ لیس بینکنگ کے لیے خواہشمندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،روایتی اور اسلامی بینکاری کے درمیان فرق محسوس کرنا عوام کے لیے مشکل ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں اسلامی بینکاری میں بتدریجضافہ ہورہا ہے اوراسلامی بینکاری کے اثاثے 1500 ارب روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ