فیصل بینک لمیٹڈ کا بیلجیم کی کمپنی اونٹیکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ سے شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا

منگل 28 مارچ 2017 18:34

فیصل بینک لمیٹڈ کا بیلجیم کی کمپنی اونٹیکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ سے شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) فیصل بینک لمیٹڈ نے بیلجیم کی کمپنی اونٹیکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ سے اشتراک کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت پاکستان بھر میں اونٹیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو حکمت عملی کی فراہمی کے سلسلے اور مالی انتظامات میں معاونت کی جائے گی۔ یہ اسٹریٹجک معاہدہ دونوں تنظیموں کیلئے ایک بہترین قدم ہے جہاں وہ پاکستان میں کاروبار کی توسیع اور ترقی کیلئے مل کر کام کرتے ہوئے فنانسنگ کے جدید طریقے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اونٹیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو سہولیات بھی فراہم کرتے رہیں گے۔

اس شراکت پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بینک کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ فواد فرخ نے کہا کہ فیصل بینک اپنی سپلائی چین فنانسنگ کے انتظامات کے ذریعے ٹریڈ فنانس اور سروسز میںخصوصی سلوشنز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے وسیع دائرہ کار کے ساتھ تجارتی پلان کی گہرائی اور وسعت نے ہمیں ملک بھر میں موجود ہمارے کلائنٹس کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک منفرد مقام پرلا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ اونٹیکس کے ساتھ تدبیرانہ معاہدے میں شامل ہونے سے فیصل بینک ڈسٹری بیوٹرز کو مؤثر تجارتی پلان پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کاروباری شراکت داروں کے مابین مضبوط تر تعلقات پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اونٹیکس پاکستان کے جنرل منیجر ہارون راشد نے کہا کہ پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک کے ساتھ اس معاہدے کا حصہ بننا ہمارے لئے نہایت خوشی کی بات ہے جو ہمیں اور ہمارے کاروباری شراکت داروں/ڈسٹری بیوٹرز کو آنے والے سالوں میں تیز رفتارکاروباری ترقی میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے بہر صورت جیت کی صورتحال پیدا کرنے کے لئے فیصل بینک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر مسرور ہیں۔ اس موقع پر اونٹیکس مینا کے جنرل منیجر اوزگر اکی الدیز بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک