پاک افغان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، عبداللہ ذکی

منگل 28 مارچ 2017 20:35

پاک افغان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، عبداللہ ذکی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالله ذکی نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، افغانستان میں چونکہ کسٹم ڈیوٹی کی شرح پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہے جو اسمگلنگ میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے لہذا پاک افغان ٹرانزٹ معاہدے میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے ممبر کسٹمز ایف بی آر محمد زاہد کھوکھر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سوپ انڈسٹری کو درپیش صابن کے خام مال کی اضافی ڈیوٹیاں، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کا اضافی بوجھ، امپورٹڈ ٹائلٹ سوپ کی انڈر انوائسنگ اور مس ڈیکلریشن جیسے مسائل سے سے آگاہ کیااور کہا کہ محکمہ کسٹمز نے ماضی میں سوپ انڈسٹری کے کئی مسائل حل کئے ہیں اب چونکہ ممب کسٹمز ایف بی آراس اہم عہدے پر فائز ہیں اور ان کا دائرہ اختیار وسیع ہوگیا ہے وہ سوپ انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو دور کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوپ انڈسٹری کا تعلق ملک کی اہم انڈسٹریز میں ہوتا ہے، ملکی صنعتیں چلیں گی تو حکومت کو ریونیو ملے گا، لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ملک میں سرمایہ کاری ہوگی۔ اس موقع پر ممبر کسٹمزایف بی آر خصوصی محمد زاہد کھوکھر نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ایف بی آر کا نصب العین ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے چیئرمین ایسوسی ایشن کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اِس موقع پر عبداللہ ذکی ،محمد علی ضیاء،احسن نوید،شیخ محمد الیاس، ظفر محمود، شہزاد پراچہ، عثمان احمد، علی نواز حمید، طارق ذکریا اور عطاء الرحمٰن موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..