پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روزبھی مندی کی لپٹ میںرہی

کے ایس ای100انڈیکس48ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا ،47900پوائنٹس کی کم ترین سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی53ارب سے زائدروپے ڈوب گئے

جمعرات 30 مارچ 2017 21:25

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روزبھی مندی کی لپٹ میںرہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روزبھی مندی کی لپٹ میںرہی اورکے ایس ای100انڈیکس48ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور47900پوائنٹس کی کم ترین سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی53ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مارجن فنانسنگ کا معاملہ کسی حد تک حل ہونے کے باوجود مندی کا رجحان نہ ٹوٹ سکااور مسلسل چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے ۔

ماہرین کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے مارجنگ فنانسنگ کی سفارشات پر غور کی یقین دہانی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ابتک بحال نہ ہوسکا۔ ماہرین کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے انتظار میں سرمایہ کار انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48300،48200،48100اور48000پوائنٹس کی 4بالائی حد گنوا بیٹھا ۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں426.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس48375.63پوائنٹس سے کم ہوکر47949.33پوائنٹس پرآگیااسی طرح230.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس25512.17پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32958.95پوائنٹس سے گھٹ کر32775.55پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب10کروڑ76لاکھ46ہزار162روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب86ارب75کروڑ88لاکھ67ہزار302روپے سے کم ہوکر95کھرب33ارب65کروڑ12لاکھ21ہزار140روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز24کروڑ12لاکھ49ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز27کروڑ22لاکھ72ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روزمجموعی طوپر386کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی84کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،285میںکمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے ازگارڈنائن3کروڑ40لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ56لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ98لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ54ہزاراورٹی آرجی پاک لمیٹڈ97لاکھ88ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپس مورس پاک کے بھائومیں102.05روپے اورمیری پیٹرولیم کے بھائومیں68.95روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں132.45روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھائومیں104.32روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند