پاکستان سے برآمد کیاجانیوالا کینو دنیابھر میں وطن عزیز کی پہچان بن گیا

پنجاب میں کینو کی کل ملکی پیداوار 95فیصد تک پہنچ گئی ہے ، ترشاوہ پھلوں کے زیر کاشتہ 5لاکھ 55ہزار ایکڑ رقبہ اور 22لاکھ 17ہزار ٹن پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، محکمہ زراعت

جمعہ 31 مارچ 2017 20:08

پاکستان سے برآمد کیاجانیوالا کینو دنیابھر میں وطن عزیز کی پہچان بن گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء)پاکستان سے برآمد کیاجانیوالا کینو دنیابھر میں وطن عزیز کی پہچان بن گیا ہے جبکہ پنجاب میں کینو کی کل ملکی پیداوار 95فیصد تک پہنچ گئی ہے نیز ترشاوہ پھلوں کے زیر کاشتہ 5لاکھ 55ہزار ایکڑ رقبہ اور 22لاکھ 17ہزار ٹن پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جس میں پھل کی مکھی سے بچائو کامنصوبہ بھی شامل ہے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ باغبانوں کو پھل کی مکھی کے نقصانات سے آگاہی اور باغات کی بہتر دیکھ بھال بارے ریڈیو ،ٹی وی اور اخبارات میں مہم شروع کی گئی ہے۔انہوںنے بتایا کہ سرگودھا ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،وہاڑی، خوشاب اور ساہیوال کے اضلاع میں ترشاوہ پھلوںجبکہ شیخوپورہ ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، قصور اور اوکاڑہ کے اضلاع میں امرود کے باغات میں پھل کی مکھی کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے یکم اپریل سے باغبانوں کی عملی تربیت کے لیے فارمرز ڈیز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب کے ریسرچ ، توسیعی اور پیسٹ وارننگ آفیسران ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کی پہچان، نقصان کی علامات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کریں گے۔انہوںنے بتایاکہ پراجیکٹ میں شامل کئے گئے تمام اضلاع میں پھل کی مکھی کے تدارک اور باغات کی بہتر دیکھ بھال کے خصوصی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ پھل کی مکھی پاکستانی پھلوںکی برآمدات میں اضافہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے لہٰذا پنجاب میں محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کے زرعی ماہرین اور باغبان اس ضرر رساں کیڑے کے تدارک اور اس کے حملہ سے پاک پھلوں کی پیداوار کے حوالہ سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی پھل با لخصوص آم، کنواور امرود وغیرہ اپنے مخصوص ذائقوں کی بدولت امریکہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیںلیکن بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں سے ان پر پھل کی مکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی پیداوار میں کمی آئی ہے بلکہ ان کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے انہیں برآمدکرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ