کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

جمعہ 31 مارچ 2017 21:46

کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء)کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اورکے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں206.60پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس47949.33پوائنٹس سے بڑھ کر48155.93پوئنٹس پرجاپہنچااسی طرح103.43پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس25615.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32775.55پوائنٹس سے بڑھ کر32985.40پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب15کروڑ43لاکھ81ہزار615روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب33ارب65کروڑ12لاکھ21ہزار140روپے سے بڑھ کر95کھرب94ارب80کروڑ56لاکھ2ہزار755روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز27کروڑ35لاکھ29ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز24کروڑ12لاکھ49ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روزمجموعی طوپر381کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی224کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،143میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب4کروڑ19لاکھ، ازگارڈنائن2کروڑ42لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ9لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ2کروڑ2لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ64لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹاپاک کے بھائومیں190روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھائومیں100روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں127.28روپے اورکولگیٹ پامولیوکے بھائومیں105روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی #

Browse Latest Business News in Urdu