دودھ کی نئی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ، یکم اپریل سے نئے نرخ نافذالعمل ہونگے ،اعجاز احمد خان

مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی ،کمشنر کراچی

جمعہ 31 مارچ 2017 22:13

دودھ کی نئی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ، یکم اپریل سے نئے نرخ نافذالعمل ہونگے ،اعجاز احمد خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی جانے والی جائزہ کمیٹی نے کمشنر کراچی کو جمعہ کو ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں دودھ کی نئی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کی نئی قیمت یکم اپریل سے نافذہوگی اور کسی کو دودھ میں ملاوٹ کی اجاز ت نہیں ہوگی مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی ،کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کی سربراہی میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن، ریٹیلرز ایسو سی ایشن ، صارفین کے نمائندوں اورلائیو اسٹاک اور بیورو آف سپلائی کے افسران شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ نے اپنی رپورٹ پیش کی اور بتا یا کہ کمیٹی کے ارکان کی طویل مشاورت کے بعد رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر فرحان غنی، جنوبی، ملیر اور غربی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن، ریٹیلرز ایسو سی ایشن ، صارفین کے نمائندے اورلائیو اسٹاک اور بیورو آف سپلائی کے افسران بھی مو جو د تھے۔

اجلاس نے جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور نئی قیمت مقرر کر نے کا فیصلہ کیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ نئی قیمت پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گاضلعی انتظامیہ مقررہ قیمت پر دودھ کی فراہمی کو یقنی بنائے گی اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والوں کے خلا ف کارروائی کرے گی۔ کمشنر نے دودھ فروشوںکو تنبیہ کی وہ دودھ میں ملاوٹ سے گریز کریں اور معیاری دودھ فراہم کریں ۔ جو دکاندار دودھ میں ملاوٹ کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، ڈیری فارمر اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ دودھ انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کریں گے اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کرینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد