پورا ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمندی کے بادل چھائے رہے

کے ایس ای100انڈیکس48900پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر48100پوائنٹس کی سطح پربندہوا سرمائے میں52ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی ، مجموعی حجم96کھر ب سے گھٹ کر95کھرب روپے پرآگیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:49

پورا ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمندی کے بادل چھائے رہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپرمندی کے بادل چھائے رہے اورکے ایس ای100انڈیکس48900پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر48100پوائنٹس کی سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں52ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم96کھر ب سے گھٹ کر95کھرب روپے پرآگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوااور4کاروباری دنوںمیںانڈیکس1021.72پوائنٹس گھٹ گیاجبکہ ایک روزہ تیزی کے سبب انڈیکس صرف206.60پوائنٹس کوریکورکرسکا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیو ں میں اضافے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس49ہزارپوائنٹس کی بلندسطح عبور کر گیا تھا تاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس47600پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ایس ای100 انڈیکس48900،48800،48700،48600،48500،48400،48300اور48200پوائنٹس کی8بالائی حدسے گر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور پانامہ لیکس پر متوقع فیصلے سے سرمایہ کاری تذبذب کا شکار ہے اور وہ خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ مہینے کا آخری ہفتہ ہونے اور کوئی نیا ٹریگر نہ ہونا بھی مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنا ہے ۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں815.12پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس48971.05پوائنٹس سے کم ہوکر48155.93پوائنٹس پرآگیااسی طرح557.90پوائنٹس کی کمی کے ایس ای30انڈیکس25615.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33161.28پوائنٹ سے گھٹ کر32985.40پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں52ارب91کروڑ14لاکھ55ہزار470روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم96کھرب47ارب71کروڑ70لاکھ58ہزار225روپے سے کم ہوکر95کھرب94ارب80کروڑ56لاکھ2ہزار755روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ27کروڑ35لاکھ29ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین21کروڑ18لاکھ76ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدودرہی۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طوپر1943کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی742کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،1103میںکمی اور98کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروباری کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،عائشہ اسٹیل مل،کے الیکٹرک لمیٹڈ،دیوان سلمان،ازگارڈنائن،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،اینگروپولیمر،سوئی نادرن گیس کمپنی،پاورسیمنٹ لمیٹڈ،پاک ریفائینری،شاہ بیرٹائلز،جہانگیرصدیق کمپنی اوراین آئی بی بینک لمیٹڈسرفہرست رہے۔# -17/--110

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد