میزان بینک اور ون لنک کے درمیان ڈومیسٹک پے منٹ اسکیم متعارف کرانے کے معاہدے پر دستخط

پیر 3 اپریل 2017 18:45

میزان بینک اور ون لنک کے درمیان  ڈومیسٹک پے منٹ اسکیم متعارف کرانے کے معاہدے پر دستخط
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) میزان بینک نے ملک کے سب سے بڑے انٹر بینک پیمنٹ نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والے ادارے ون لنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک اور ون لنک پاکستان کی پہلی پے منٹ اسکیم پے پاک برانڈڈ ڈیبٹ کارڈ متعارف کرائیں گے۔ پے پاک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرنے کا مقصد بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا متبادل مقامی سسٹم فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کے ہر شہری کیلئے موثر اور آسان پیمنٹ سروس کے ذریعے پے پاک ڈیبٹ کارڈ نہ صرف ملک بھر میں موجود اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیلز( POS) تک صارفین کی آسان رسائی کو ممکن بنائے گابلکہ اس سے حکومت کے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تکمیل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا اجراء ایک بہترین قدم ہے اوراس سے انشاء اللہ ملک میں ادائیگی کے نظام میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس سے پلاسٹک منی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پاکستان میں مالیاتی خدمات تک رسائی کو توسیع ملے گی ۔ عارف الاسلام نے کہاکہ میزا ن بینک پاکستان کے ہر شہری تک ادائیگی کے نئے نظام کے فوائد منتقل کرنے پر خوش ہے۔ اس موقع پر ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگراوالا نے کہاکہ ہم میزان بینک کے پے پاک ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کا مقصد موئثر اور آسان پیمنٹ سروس کے ذریعے ملک کی پسماندہ اور نان بینک آبادی کو مالیاتی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ