پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند

منگل 4 اپریل 2017 21:47

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 92 کروڑ 6 لاکھ 36 ہزار 603 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 56 کروڑ 57 لاکھ 52 ہزار 269 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار 630 حصص کی مندی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 69.30 پوائنٹس کی مندی سے 25586.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 78.15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 23.17 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 169.29 پوائنٹس کی کمی سے 19640.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 2.48 پوائنٹس کی مندی سے 16246.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 13.02 پوائنٹس کے اضافے سے 23035.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 220 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 279.98 روپے کے اضافے سے 6169.98 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 9300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 215 روپے کی مندی سے 4175 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 102.06 روپے کی کمی سے 7160 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بائیکو پیٹرولیم کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 46 لاکھ 97 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 22.14 روپے سے شروع ہو کر 22.99 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 78 لاکھ 95 ہزار حصص کے سودے 13.12 روپے سے شروع ہو کر 13.04 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 46 لاکھ 98 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 98 کروڑ 81 لاکھ 72 ہزار 787 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 96 کھرب 13 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ 78 ہزار 231 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 79 ارب 38 کروڑ 25 لاکھ 41 ہزار 628 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ 1 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد