فرانسیسی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی

پاکستان میں مالی صورت حال سازگار ہے، تین برسوں میں سیکیورٹی کی صورت حال شاندار طریقے سے بہتر ہوئی ہے، ایم تھیری فلیملن

بدھ 5 اپریل 2017 16:37

فرانسیسی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کی درجن بھر سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی سفیر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس-پاکستان بزنس بزنس کونسل آف میڈیف انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ٹوٹل گلوبل کے صدر ایم تھیری فلیملن نے کہا کہ 'پاکستان میں مالی صورت حال سازگار ہے اور گزشتہ تین برسوں میں سیکیورٹی کی صورت حال شاندار طریقے سے بہتر ہوئی ہی'۔

تھیری فلیملن، فرانس کی 16 کمپنیوں کے وفد کی رہنمائی کررہے ہیں جو 12 سال کے وقفے کے بعد 4 اپریل سے 6 اپریل کے دوران پاکستان کے دورے پر ہے۔فرانسیسی کمپنیوں کے وفد کے رہنما کا کہنا تھا کہ 'ہم مخصوص شعبے زراعت، فوڈ پرسیسنگ، پن بجلی سمیت توانائی، الیکٹرونکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایل این جی اسٹوریج اور گیس وغیرہ کو ہدف بنا چکے ہیں'۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان کو سمجھنا اور یہاں پر کاروباری مواقع دریافت کرنا ہے، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپ بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

فرانسیسی کمپنیوں کو تین روزہ دورے میں پاکستان میں کاروباری ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔خیال رہے کہ فرانسیسی کمپنیوں کا یہ دورہ ستمبر 2016 میں میڈیف ہیڈکوارٹر میں وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اور نجکاری بورڈ (بی اوآئی) کے چیئرمین مفتاح اسماعیل کی فرانسیسی کمپنیوں سے ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے۔تھیری فلیملن نے کہا کہ ان کی اور وفد کے دیگر افراد کی بی او آئی کے عہدیداروں اور پیٹرولیم، منصوبہ بندی، تجارت اور خوراک کی وزارتوں کے ساتھ 'بہت گہری اور فائدہ مند' گفتگو ہوئی ہے۔انھوں نے پاکستان کے بہترین پروفیشنل اور تعلیم یافتہ افراد کی تعریف بھی کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ