گندم سفری سیمینار ملک میں گندم کی فصل کی بڑھوتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ملک میں زراعت کو بہتر بنانے کے لیے زرعی سائنسدانوں اور کسانوں کے درمیان معلومات اور تجربات کا تبادلہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے،چیئرمین پی اے آر سی ،ڈاکٹر یو سف ظفرتمغہ امتیاز اوردیگرکا خطاب

جمعرات 6 اپریل 2017 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق اورسمیٹ ،ویپپ،یوایس ڈی اے اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے گندم سفری سیمینار 2017 کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ سیمینار کا پہلہ حصہ 3 مارچ سے 15 مارچ تک رہا جو کہ ایوب زرعی تحقیقاتی سنٹر میں اختتام پذیر ہوا اور دوسرا حصہ 2 اپریل سے شروع ہوا جو کہ6 اپریل کو این اے آر سی، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ،ڈاکٹر یو سف ظفرتمغہ امتیاز نے کہا کہ اس قسم کے سیمینار ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور سالانہ سیمینار سے زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کے درمیان باہمی مشاورت میں مدد ملتی ہے اور کسانوں کی مشکلات اور آنے والی پیچیدگیوں اور مستقبل کے لیے حکمتِ عملی طے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ باہمی روابط کی بڑھوتی کا یہ عمل نیشنل زرعی تحقیقی سسٹم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے شُرکاء کو آپس میں خیالات کا تبادلہ اور معلومات کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نئے نوجوان سائنسدانوں کو اپنے سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار سے ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے اور ماضی میں نقصانات سے سبق سیکھنے اور آئندہ زرعی پیداوار کو بڑھانے اور کسان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے بہت مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے شرکاء کو اپنی فصلات کو بیماریوں سے بچانے اور پیداوارکی بڑھوتی کے لیے بہتر آگاہی میسر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوایس ایڈکے تعاون سے یہ سیمینار منعقد کرتے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوتی کہ اگر ہم خود اسکا بندوبست کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت زمین موجود ہے بس اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے اس مو قع پر کہا کہ اس معاملے میں وفاقی اور صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اسی طر ز پر ہم گنا ،دالو ں اور مکئی کے لئے بھی سفر ی سیمینا ر منعقد کر نے کی منصو بہ بندی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمد امتیاز، کنٹری ریپ سیمیٹ،ڈاکٹر غلام محمد علی ، سابق ممبر پی ایس ڈی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پانی کی کمی، مارکیٹنگ کے مسائل ، گندم کی بیماریاں،تصدیق شدہ بیج اور کسانوں کے دیگر مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر نیشنل کوآرڈینییٹر گندم، ڈاکٹر عتیق الرحمان رتو نے کہا کہ گندم سفری سیمینار ملک میں گندم کی فصل کی بڑھوتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کو بہتر بنانے کے لیے زرعی سائنسدانوں اور کسانوں کے درمیان معلومات اور تجربات کا تبادلہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل پنجاب میں زیادہ ہے جبکہ سندھ میں بہت سی زرعی زمین مو جو د ہے جس کو ہم بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار پر اثر پڑ رہا ہے اور گرم علاقوں میں یلو رسٹ کی زیادہ بیماری دیکھنے میں آئی ہے ۔ہمیں اس تمام تر صورت حال سے نمٹنے کے لیے بہتر پالیسی ،اچھے بیج اور نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار گندم کی فصل کی بڑھوتی کی طرف ایک مثبت قدم بھی ہے۔ آخر میں چیئرمین پی اے آر سی اور دیگر اعلی عہدیداران نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی اور انکے سوالات کا جواب دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ