ڈاؤلینس نے مرر گلاس ڈور انورٹر ریفریجریٹر متعارف کرا دیا

جمعرات 6 اپریل 2017 21:07

ڈاؤلینس نے مرر گلاس ڈور انورٹر ریفریجریٹر متعارف کرا دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے نمبر ایک برانڈ ڈاؤلینس نے گلاس ڈور انورٹر ریفریجریٹر متعارف کرا دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریفریجریٹر ہے جس میں خوبصورتی اور جدت کا حسین امتزاج پایا جا تا ہے جو پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے برعکس لوگوں کو روایتی ریفریجریٹرز کے مقابلے میں بجلی کے 40 فیصد تک کم استعمال کے ذریعے سکون فراہم کرے گا۔

انورٹر ریفریجریٹرز کی یہ نئی رینج ڈاؤلینس کے اس ارادے کی تصدیق ہے جس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرناہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ توانائی میں بچت بھی فراہم کرتی ہوں۔ تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا کہ ڈاؤلینس نے اپنے تمام فنکشنز میں قابل بھروسہ ہونے کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کی اپلائنسز انڈسٹری کا لیڈر ہونے کے باعث ڈاؤلینس کا ارادہ قابل بھروسہ ہونے کے ساتھ ملک میں توانائی کے وسائل بچانا بھی ہے لہٰذا ہم ایسی اپلائنسز متعارف کرا رہے ہیں جو توانائی میں بچت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم صارفین کی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں اور نہ صرف اپنی پروڈکٹس میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں بلکہ ہماری توجہ ان پرودکٹس کی خوبصورتی پر بھی مرکوز ہے تاکہ جدید طرز رہائش کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ گلاس ڈور انورٹر ریفریجریٹرز مستقبل کے ریفریجریٹرز ہیں جو نہ صرف بجلی کے بلوں میں سالانہ 4,500/- روپے تک کی بچت کرتے ہیں بلکہ انہیں یو پی ایس ، جنریٹرز اور سولر انرجی سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔

مزید یہ کہ ان ریفریجرٹروں کو وولٹیج میں کمی بیشی سے محفوظ رکھنے کیلئے اسٹیبلائزر کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ 135وولٹ جتنے کم وولٹ پر بھی کام کر سکتے ہیں۔ اس وقت گلاس ڈور انورٹر ریفریجریٹر سیریز تین مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں اور لوگ براؤن،گرین اوربرگنڈی رنگوں میں سے اپنی پسند کے خوبصورتی سے تیار کئے گئے مرر گلاس فنشڈ ریفریجریٹرکا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..