اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوعبوری لائسنس جاری کر دیئے

لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یا اسکی مارکیٹنگ کی مجاز نہیں ہوں گی سٹوریج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اوگرا ٹیم سٹوریج کا جائزہ لیگی ،مطمئن ہونے کی صورت میں کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یا مارکیٹنگ کا لائسنس جاری کیا جائیگا، اوگرا ترجمان

جمعہ 7 اپریل 2017 23:15

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوعبوری لائسنس جاری کر دیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوعبوری لائسنس جاری کر دیئے، لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یا اسکی مارکیٹنگ کی مجاز نہیں ہوں گی ۔آئل سٹوریج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اوگرا کی ٹیم سٹوریج کا جائزہ لے گی اور مطمئن ہونے کی صورت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت یا مارکیٹنگ کا لائسنس جاری کیا جائیگا۔

اوگرا ترجمان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کیلئے اوگرا میں مختلف کمپنیوں نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جن کا جائزہ لینے کے بعد27آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا کے قواعد اور مطلوبہ شرائط پر پورا اتریں جس پر اوگرا نے ان کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عبوری لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات فروخت یا اسکی مارکیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

لائسنس ہولڈر کمپنیوں کی طرف سے سٹوریج تعمیر کئے جانے کے بعد اوگرا کی ٹیمیںان تعمیرات کا جائزہ لیں گی اگر تعمیرات تسلی بخش پائی گئیں تواوگرا ان کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے اور مارکیٹنگ کے لئے لائسنس جاری کریگی۔ اوگرا کی طرف سے جن کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں آئل انڈسٹریز پاکستان لمیٹڈ،ایسل پٹرولیم لمیٹڈ ،یورو آئل لمیٹڈ،النور پٹرولیم لمٹیڈ،دمام پٹرولیم لمیٹڈ، میکس فیول پرائیویٹ لمیٹڈ، فاسٹ آئل پرائیویٹ لمٹیڈ، ہائی ٹیک پٹرولیم لمیٹڈ ،گورنمنٹ پٹرولیم لمیٹڈ، لگاڈیا پٹرولیم لمیٹڈ، آئلیکو پٹرولیم لمیٹڈ، پاک پٹرولیا لمیٹڈ، افیولر پرائیوٹ لمیٹڈ، بری آئل پرائیویٹ لمیٹڈ،ویسٹ پٹرولیم لمیٹڈ،جن پٹرولیم لمیٹڈ،وائیٹل پٹرولیم لمیٹڈ،انٹرنیشنل پٹرو کیمیکل لمیٹڈ،الائیڈ پٹرولیم لمیٹڈ،آن لی ون انرجی لمیٹڈ،پاک گیسولین سروسز لمیٹڈ،شمس پٹرولیم لمیٹڈ،برکلے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ، تاج گیسولین پرائیویٹ لمیٹڈ،مائی پٹرولیم لمیٹڈ اور ٹرمینل ون لمیٹڈ شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..