اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

انٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قدر2پیسے بڑھ گئی

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:46

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قدر2پیسے بڑھ گئی اسی مدت میںاوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمیں5پیسے کااضافہ ریکارڈکی گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.15روپے اورقیمت فروخت106.35روپے پربرقراررہی اوریوروکی قیمت خرید112روپے اور قیمت فروخت133.50روپے پرمستحکم رہی تاہم25پیسے کی کمی نمایاںکمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید131.50روپے سے گھٹ کر131.25روپے اور قیمت فروخت133روپے سے گھٹ کر132.75روپے ہوگئی ۔

فاریکس ایسو سی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میںیوروکی قدرمیں60پیسے اور برطانوی پائونڈکی قدرمیں1روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی ۔#

Browse Latest Business News in Urdu