روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند

پیر 10 اپریل 2017 18:47

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 234 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu