بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ باعث تشویش ہے ملک دوبارہ قرضوں کی دلدل میں پھنس جائے گا۔ خالد اقبال ملک

حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے برآمدات کے فروغ کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرے ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس

بدھ 12 اپریل 2017 18:48

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ باعث تشویش ہے ملک دوبارہ قرضوں کی دلدل میں پھنس جائے گا۔ خالد اقبال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے ملک کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے جو موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بڑھ کو 23ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر تجارتی خسارے میں اضافے کا یہی رجحان برقرار رہا تو ملک دوبارہ قرضوں کی دلدل میں پھنس جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تا مارچ 2017کے دوران پچھلے سال اس عرصے کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 38فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری برآمدات کم ہو رہی ہیں اور درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو معیشت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ جولائی تا مارچ 2017کے دوران ملک کا امپورٹ بل بڑھ کر 38ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ برآمدات کم ہوکر تقریبا 15ارب ڈالر تک آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر تجارتی خسارے میں اضافے کا موجودہ رجحان جاری رہا تو موجودہ مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ بڑھ کر 30ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے جس وجہ سے ملک کو دادئیگیوں کے توازن کا سنگین مسئلہ درپیش ہو گا اورمعیشت کا قرضوں پر انحصار بڑھ جائے گا ۔خالد اقبال ملک نے کہا کہ پچھلے تقریبا چار سالوں سے تجارتی خسارے میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ حکومت نے اس عرصے میں تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے کوئی جامع اقدامات نہیں اٹھائے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نے 2015تا2018کی تین سالہ سٹریٹیجک تجارتی پالیسی میں ملکی کی برآمدات کو 2018تک 35ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن جس طرح ہماری درآمدات بڑھ رہی ہیں اور برآمدات کم ہو رہی ہیں اس کے پیش نظر مذکورہ ہدف حاصل کرنا تقریبا ناممکن دیکھائی دیتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ سٹریٹیجک تجارتی پالیسی میں حکومت نے برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے کچھ مراعات کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد مصنوعات کے ڈیزائن کو بہتر کرنا، جدت کی حوصلہ افزائی کرنا، برانڈنگ اور سرٹیفیکیشن میں سہولت فراہم کرنا ، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن میں تعاون کرنا اور ایگر پراسسنگ کی مشینری و پلانٹ کیلئے کیش سپورٹ فراہم کرنا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ برامدکنندگان ابھی تک ان مراعات سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے کیونکہ ان مراعات سے استفادہ حاصل کرنے عمل بہت پیچیدہ رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ برآمدکنندگان کے تمام اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور نجی شعبے کی مشاورت سے برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ایک نئی حکمت عملی وضع کرے۔

انہوںنے کہا کہ برآمدات میں تنوع پیدا کر کے اور مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں بھی کمی ہو رہی ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت جنوبی کوریا، چین اور ملائشیا سمیت دیگر اہم مارکیٹوں کی طرف افرادی قوت کو برآمد کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد