- Cooking
- Recipes
- New Recipes
- Top Recipes
- Masala Jaat
- Totkay/Tips
- Video Recipes
- Articles
- Cooking Channels
-
More
- Meat Recipes
- Fish Recipes
- Vegetable Recipes
- Daal Recipes
- Fast Food Recipes
- Salads Recipes
- Soups Recipes
- Oven Food Recipes
- Home Bakery Recipes
- Punjabi Food Recipes
- Mithai Recipes
- Chatni, Achar, Jam Jelly, Murabba Recipes
- Ice Cream Recipes
- Fruit Dishes Recipes
- Kids Food Recipes
- International Food Recipes
Mushroom Ek Besh Baha Qodarti Atiya - Article No. 546
Urdu Cooking Mushroom Ek Besh Baha Qodarti Atiya مشروم ۔۔۔ ایک بیش بہا قدرتی عطیہ (Article No. 546) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.
مشروم ۔۔۔ ایک بیش بہا قدرتی عطیہ - آرٹیکل نمبر 546
تحریر: نسرین شاہین حضور اکرمﷺ کے مرغوب کھانوں میں کھنبی یعنی مشروم (Mushroom) بھی شامل ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ہمارے یہاں رسول اکرمﷺ تشریف لائے اور فرمایا کہ ”جب جنت مسکرائی تو مشروم زمین پر آ گئی اور جب زمین مسکرائی تو کُبر نکل آئی۔
“ مشروم ایک خود رُو پودا ہے جس کا تعلق Fungusخاندان سے ہے۔ اس میں نہ تو شاخیں ہیں اور نہ پتے اور کُبر ایک خودرو کانٹوں والی جھاڑی ہے جس کے ساتھ بیر کے مانند پھیکے پھل لگتے ہیں بعض محدثین کے مطابق خود رروں ہونے کے باعث بغیر کاشت کے بنی اسرائیل کی سکونت کے علاقے میں پیدا کر دی گئی یوں یہ تحفہ خداوندی بن گئی اور بعض محدثین کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی مشکلات کے زمانے میں ان پر آسمان سے پکے ہوئے کھانے من و سلویٰ نازل فرمائے اس میں من سے مراد کئی قسم کی سبزیاں ہیں مشروم من کی ایک قسم اور ایک جز ہے اور سلویٰ سے مرادپرندوں کا گوشت ہے۔ حضرت سعید بن زید سے روایات ہے کہ مشروم اس منہ میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لئے نازل فرمایا تھا اور اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفا ہے۔ مشروم کی اقسام: مشروم کی کئی اقسام دریافت ہو چکی ہیں لیکن عام استعمال کے لئے Campestris Agaricusکے خاندان کی مشروم درست ہے۔ مشروم کو چھتری دار ہونے کی وجہ سے ”کماة“ کہا جاتا ہے محاورے میں ”کماة الشہادة“ یعنی گواہی چھپانے کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے مشروم کی ایک قسم گول سر والی ہوتی ہے جو عام طور پر سالن میں پکا کر کھائی جاتی ہے سفید رنگ کی مشروم سب سے عمدہ غذا ہے مشروم کی ایک اورقسم کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے یہ مہلک ہوتی ہے بعض اطباء نے سرخ کو بھی اچھا کہا ہے مگر سرخ اور سیاہ زہریلی ہوتی ہیں یوں تو مشروم کی کئی قسمیں زہریلی ہیں مگر ایک تحقیق کے مطابق مشروم کی کاشت میں زہریلی مشروم کا اگاؤ خارج از امکان ہے کاشت کی جانے والی مشروم میں اس قسم کا خدشہ یا خوف نہیں ہوتا اس کی کاشت کے لئے جس خاص مشروم کا بیج لگایا جاتا ہے اس سے وہی فصل حاصل ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں اقسام کی مشروم پائی جاتی ہیں، جن میں سے تقریباً ڈھائی ہزار اقسام کھائی جا سکتی ہیں لیکن عام طور پر 20اقسام اگائی جاتی ہیں۔ ”اسٹرا مشروم“ (جسے چائینز مشروم بھی کہا جاتا ہے) بہت مقبول مشروم ہے۔ اس کی کاشت اور فروخت تجارتی بنیاد پر ہوتی ہے اسے تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی تین اقسام کو مصنوعی طور پر کاشت کیا جاتاہے اس مشروم میں 206.27mgوٹامن سی پایا جاتا ہے اس مشروم میں لحمیات بھی ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے ٹیومر کے خلیوں کوبڑھانے سے روکتا ہے۔ مشروم کی دو اقسام Ganodrma Lucidumاور Trametes Versicolonصدیوں سے دواؤں کی تیاری میں استعمال ہو رہی ہیں۔ مشروم کو مختلف معاشروں میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے قدیم یونانی اسے ”خدا کی خوراک“ کہا کرتے تھے ان کا عقیدہ تھا کہ طوفان بادو باراں کے موقع پرسیارئہ عطارد سے زمین پر خاص روشنی آتی ہے جس سے مشروم اگتے ہیں مصرف اسے ”اوسیرس کا تحفہ“کہتے تھے جب کہ چینیوں کا خیال تھا کہ مشروم میں تمام بیماریوں کا علاج پایاجاتا ہے۔ تازہ ترین کیمیائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ مشروم کے عرق کی تطہیر سے جو کمپاؤنڈ حاصل ہوتا ہے اس کی تجارتی پیمانے پر خریدو فروخت ہونے لگی ہے، کیونکہ یہ ادویہ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ Basidiomyceteمشرومز کی بہت سی اقسام حیاتیاتی سطح پر بہت فعال ہوتی ہیں اس میں ٹیومرز کی خلاف مدافعت کی خاصیت پائی جاتی ہے ادویہ کی تیاری میں استعمال کیلئے اگلے جانے والے مشرومزسرطان کے علاج کی ادویہ میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس (ایک اور دو) اور دیگر کئی بیماریوں کے علاج میں بھی یہ موٴثر ثابت ہوتے ہیں۔ مشروم کے غذائی اجزاء: تحقیق کے مطابق مشروم کے کیمیائی اجزاء کا تناسب کچھ اس طرح سے ہے۔ پروٹین 5فیصد، چکنائی 5فیصد، کاربو ہائیڈریٹس 5فیصد، کیلوریز 2فیصد، سوڈیم 2.6فیصد، پوٹم شیم 33فیصد، کیلشیم 18فیصد، میگنیشیم 2.18فیصد، کاپر 18فیصد، آئرن 29فیصد، سلفر 9.6فیصد، کلورین 24فیصد۔ نبی کریمﷺ کی تجویزکردہ دیگر ادویہ اور غذاؤں کے مانند اس میں سوڈیم کی مقدار کم سے کم اورپوٹاشیم کی زیادہ ہے۔ مشروم میں 30سے 40فیصد لحمیات، حیاتین اور نمکیات پائے جاتے ہیں عالمی ادرئہ صحت اور رائل کالج آف فزیشن انگلینڈ کی ٹیم کی ایک خوراک سے متعلق مستند رپورٹ کے مطابق مشروم میں 16فیصد امینو ایسڈ مختلف تناسب میں پائے جاتے ہیں حیاتین اور نمکیات بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں خصوصاً Bگروپ کے ساتھ D.A.Kاور فولک ایسڈ بھی موجود ہوتے ہیں اس میں موجودBکا گروپ گلو کوز یاتین اور میٹا بولزم خوراک کوجز و بدن بنانے کے لئے بہت ضروری ہے یہ بچوں میں پائے جانے والی بیماری ”ریکٹس“ جس میں ہڈیاں ٹیڑھی ہو جاتی ہیں کا قدرتی علاج ہے مشروم میں پائے جاننے والے نمکیات میں کیلشیم، پوٹاشیم، مینگنیز، فاسفورس اور فولاد خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ طبی فوائد: مشروم میں قدرتی طورپر بے شمار طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ ”کھنبی ”من“ میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھوں کی بیماریوں کے لئے شفا ہے جب کہ ”عجوہ“ کھجور جنت سے ہے اور وہ زہروں کے لئے تریاق ہے۔“ حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے تین، پانچ یا سات کھنبیاں لیں اور ان کاپانی نچوڑ کر ایک شیشی میں ڈال لیا پھر میں نے یہ پانی اپنی ایک لونڈی کی آنکھوں میں ڈالاجس کی آنکھیں چندھائی ہوئی تھیں اس پانی سے وہ شفا یاب ہو گئی۔ (ترمندی) یہ حدیث مشروم کے پانی سے آنکھوں کی بیماریوں سے شفا کی بہترین مثال ہے۔ مشروم کو آنکھوں میں ڈالنا قعیف بصارت اور سوزش کے لئے از حد مفید ہے اس کی تصدیق فاضل اطباء میں بو علی سینا نے کی ہے اور آنکھ کی متعدد بیماریوں میں مشروم کو اکسیرقرار دیا ہے مشروم کا رس نکال کر اور خاص کر اسے بند دیگچی میں ڈال کر بھوننے پر جو پانی اس میں سے نکلتا ہے آنکھ میں ٹپکانے سے آنکھ کاجالا کٹ جاتا ہے مشروم کے پانی میں سرمے کو گھول کر آنکھ میں لگایا جائے تو بصارت تیز ہوتی ہے۔ بعض اقسام میں مشروم کو سکھا کر، پیس کر کھانے سے اسہال رُک جاتے ہیں۔ مشروم حرارت کو مٹاتی، بلغم کوکم کرتی اور گاڑھا کرتی ہے مشروم کو سریش کے ساتھ کوٹ سرسکے میں حل کرکے بچوں کی بڑھتی ہوئی ناف پر لگانے سے ناف اندر چلی جاتی ہے ہرنیا کیلئے بھی یہی لیپ مفیدہے مشروم سے خون میں اضافہ ہوتا ہے اسے پیس کر بآسانی مند مل نہ ہونے والے زخموں پر لگائیں تو فائدہ ہوگا وید کے مطابق خشک مشروم سر پر ملنے سے بال آگ آتے ہیں مشروم پر تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مشروم سے حاصل ہونے والے مرکبات سے علاج کاقوی امکان ہے کیونکہ مشروم میں جراثیم کش ادویہ کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے اگر مشروم کوشہدکے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو ٹائیفائیڈ اور دوسرے بخاروں میں مفید ہے تپ دق، پرانی کھانسی کے لئے بے حد مفید ہے جونک لگنے کے بعد زخم سے بہنے والا خون اس سے رُک جاتا ہے۔ مشروم کا جوہر Agaricsہومیو پیتھک طریقہ علاج کی ایک مقبول دوا ہے۔ سر کے بھاری پن میں اور خواتین کے بعض امراض میں مشروط مفید ہے۔ بالخصوص مشروم کا عرق بعض امراضِ نسواں میں بے حد فائدہ مند ہے کالی کھانسی، پیٹ کی آنتوں میں درد کی کیفیت میں مشروم کا عرق استعمال کرنا چاہئے جرمن اطباء کے مطابق Muscarineکے جسم پر اثرات کو ختم کرنے والی کوئی دوا نہیں ہوتی البتہ ابتدامیں پتہ چل جائے تو مریض کا معدہ دھو کر اسے جسم سے نکالا جا سکتا ہے۔ چین کے محققین کے مطابق مشروم دورانِ خون کی بہتری اور کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گلٹیوں کے بڑھنے اور بعض بیماریوں کوپھیلانے والے وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے ذہنی امراض میں بھی مشروم کے شفا بخش اجزاء مفید ہیں اس کے علاوہ مشروم خشک کرکے پیس کر کھانے سے پیچش میں فائدہ ہوتا ہے مشروم کو حلوے کے ساتھ پکا کر کھانے سے لاغر جسم فربہ ہوتا ہے شوگر اور کولیسٹرول کے لئے قدرتی علاج ہے بواسیر سے محفوظ رکھتا ہے یرقان اور شدید فلو کا موٴثر علاج ہے گردوں کی صفائی کے لئے کارآمد ہے تازہ مشروم اینٹی الرجک دوا کے طورپر پر مفید ہے ادویات میں مشکوم کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے جاپانی طریقہٴ علاج Moxa اسی کو پیش نظر رکھ کر ایجاد کیا گیا ہے۔ زہریلے مشروم: جہاں مشروم کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کے مضر اثرات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جدید تحقیق کے مطابق مشروم کی زہریلی اقسام میں ایک زہر Muscarinہوتا ہے یہ زہر اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پٹھوں میں درد، اعضاء میں اینٹھن اور رشے کی مانند کپکپی ظاہر ہونے لگتی ہے اس کے بعد دماغی اثرات سے فالج اورتشنج ہو جاتا ہے ایک سے زائد مقدار میں مشروم کھانے اور علامات ظاہر ہونے کے باوجود احتیا ط نہ کی جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے لیکن یہ اثرات صرف زہریلی مشروم میں پائے جاتے ہیں۔ مشروم کے زہریلے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا تجربہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ دو تین مشروم اور دو تین لہسن کے جوے پانی میں ڈال کر ابال لیں اگر اگر پانی کا لایا براؤن رنگ کا ہو جائے تو سمجھ لیں کہ مشروم زہریلے ہیں وگرنہ پکا کر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے یہ طریقہ انتہائی سادہ اور آسان ہے اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے زیتون کے تیل میں بھوننا زیادہ مفیدہے۔ مشروم کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف ضرور کرلیں۔ خاص طورپر جنگلی مشروم مٹی میں لدھے ہوتے ہیں لہٰذا انہیں اگر تھوڑی دیر کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور پھر کچھ دیر بعد انہیں صاف کریں تو مشروم اچھی طرح سے صاف ہو جائیں گے جنگلی مشروم کو پانی میں بھگو کر صاف کرنا ضروری ہے پانی میں بھگونے کے بعد مشروم کو اچھی طرح سے خشک کرنا بھی ضروری ہے انہیں کبھی بھی بہت زیادہ دیر تک نہ بھگوئیں ورنہ یہ مرجھائیں جائیں گے۔ عام طور پر مشروم کوچھیلنا ضروری نہیں ہوتاصرف صاف کرلینا ہی کافی ہوتا ہے مشروم ایک ایسی خودروسبزی ہے جو کہ بہت زیادہ عام تو نہیں ہے مگر یہ جہاں جہاں پائی جاتی ہے لوگ اس سے خوب فائدہ حاصل کرتے ہیں ذائقے سے بھرپور مشروم مختلف کھانوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ مشروم کی غذائی اہمیت: مشروم ایک غذائیت سے بھرپور اور ذائقے دار سبزی ہے۔ زمانہ قدیم سے ہی لوگ اس سے استفادہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ مصری تہذیب میں مشروم نفیس ترین غذا کا درجہ رکھتی تھی اور شہنشاہوں اور صف اول کے امرا تک محدود تھی۔ روم میں مشروم کو دیوتاؤں کی خوراک تصور کیا جاتا تھا اہل ثروت تحفتاً اس کا باہمی تبادلہ کرتے اور یہ تحفہ کسی معززشخص کے ہاتھ بھیجا جاتا ادنیٰ درجے کے ملازم کے ہاتھ نہیں بھیجا جاتا تھا اس سے مشروم کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے مشرق بعید کے بیش تر ممالک میں مشروم روز مرہ غذا میں شامل ہیں۔ مشروم کی غذائی اہمیت مسلم ہے۔ زمانے اور وقت کی رفتار کے ساتھ جہاں اور بہت سی تبدیلیاں آئیں وہاں خواص کے ساتھ عوام کو بھی بعض چیزوں کے استعمال کے مواقع نصیب ہوئے۔ ان میں سے ایک مشروم بھی ہے۔ جب لوگوں کو احساس ہوا کہ مشروم غذائیت سے بھرپور فصل ہے تو وہ اس کی جانب متوجہ ہوئے اورحال یہ ہے کہ اب مشروم ا کثر کھانوں کا لازمی جُزبنتی جا رہی ہے۔ مشروم کو چاولوں کے ساتھ پکاکر پلاؤ بنا کر کھانا جسم میں توانائی کا باعث بنتا ہے۔م نہ تو سردی کی شدت میں پیدا ہوتی ہے اور نہ ہی یہ گرمی کاپودا ہے بلکہ یہ اس وقت نمو پاتی ہے جس موسم معتدل اور خوشگوار ہو خاص طور پر موسمی بارشوں کے دوران عرب کے لوگ اسے آسانی بجلی کی سبزی ”یعنی نبات الرد“ کا نام بھی دیتے آئے ہیں، کیونکہ یہ بجلی چمکنی اور مینہ برسنے کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ عرب کی زمین پر اس کی پیداوار زیادہ ہے۔ عمدہ قسم کی مشروم وہی ہوتی ہے جو ریتلی زمین کی ہو جہاں پانی کم ہو۔ مشروم ایک مقبول غذا ہے۔ یورپی ہوٹلوں میں لوگ بڑے شوق سے مشروم سے بنے پکوان کھاتے ہیں۔ یہ دنیا کے چند مہنگے ترین پکوان میں سے ایک ہے۔ متعدد ملکوں میں اب کافی خوردنی کھنبیاں ڈبو میں بند ہو کر اسٹوروں پر آسانی سے مل جاتی ہیں کیونکہ ان میں ذائقے کے علاوہ لحمیات کی اضافی مقدار ان کو مفید بنا دیتی ہے چینی کھانوں میں مرغی اور مشروم، مرغی اور گائے کا گوشت یا مچھلی کے علاوہ مشروم کا پلاؤ بڑا مقبول ہے مشروم کو کچا بھی کھایا جاسکتا ہے اور پکا کر بھی اس کی سفید شکل کھانے میں بہتر ہے مشروم کا زراعت کے بغیر پیدا ہونا اس کی افادیت کا بہت بڑا ثبوت ہے کیونکہ ایسا کرکے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو اپنی طرف سے ایک بیش بہا تحفہ عطا کیا ہے اس لحاظ سے مشروم کا مفید ہونا ایک لازم امر ہے۔More From Features
سلیقہ طعام ۔۔۔ و آدابِ میزبانی
Saleeqa Tam O Adab E Mezbani
سویا بین کا جادو
Soyabean Ka Jadu
گوشت کو گلانے اور محفوظ کرنے کے طریقے
Gosht Ko Galane Aur Mehfooz Karnay Kay Tarikay
بادام اور مونگ پھلی سردیوں کا خاص تحفہ
Badam Aur Moong Phali Sardiyoon Ka Khaas Tohfa
کھابے ہمارے اندر ہوتے ہیں
Khabay Hamaray Andar Hotay Hain
گرم موسم کی حدت کم کرنے کے لئے ٹھنڈے میٹھے شربت گھر پر تیار کریں
Garam Mausam Ki Hiddat Kam Karnay Kay Liay
Search Recipes
Recipe Categories
رمضان پکوانRamazan Pakwan- پاکستانی کھانےPakistani Food
- بریانی اور چاول ڈشزBiryani And Rice
- مختلف اقسام کا رائتہYummy Raita
- دودھ پتی، چائے، قہوہ، سبز چائےDoodh Patti, Tea, Kahwa And Green Tea
- حلوہ پوریHalwa Poori
- کباب، کلیجی، کوفتے اور تکہKabab, Kaleji, Kofta And Tikka
- کڑی اور پکوڑہ کڑیPakora Kari And Kadhi
- آملیٹ اور انڈہ پکانے کا طریقہOmelette And Egg
- پاکستانی مرغ کے پکوانPakistani Chicken
- پاکستانی گوشت کے پکوانPakistani Meat
- پاکستانی سبزیوں کے پکوانPakistani Vegetable
- پسندےPasanda
- دال پکانے کی تراکیبDaal And Dal
- روٹی، نان، پراٹھے وغیرہRoti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha
- ساگ اور مکئی کی روٹیMakki Ki Roti Sarson Ka Saag
- سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاںSamosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan
- مرغ پکوانChicken Pakwan
- بادامی چکنBadami Chicken
- چرغہ اسٹیم چکن اور بروسٹ چکنChargha, Steam Chicken And Chicken Broast
- چکن اچاریAchari Chicken
- چکن بادام کاجو اور ڈرائی فروٹ کیساتھ Chicken Almond, Chicken Cashew Nut And Nuts
- چکن بریانیChicken Biryani
- چکن بون لیسBoneless Chicken
- چکن برگر اور چکن سینڈوچChicken Burgers And Chicken Sandwichs
- چکن کٹلس اور چکن کباب Chicken Cutlets And Chicken Kebab
- ڈائیٹ کیلئے چکنDiet Chicken
- چکن حلیمChicken Haleem
- چکن کڑاہیChicken Karahi And Murgh Karahi
- چکن کھڑا مصالحہ اور مصالحہ چکنChicken Masala
- چکن کھچڑیChicken Khichdi
- چکن کوفتےChicken Kofta
- چکن قورمہChicken Salan
- چکن نہاریChicken Nihari
- چکن نگٹس اور اسٹکسChicken Nuggets And Chicken Sticks
- چکن پاستا، چکن میکرونیChicken Pasta And Chicken Macaroni
- چکن پیزاChicken Pizza
- چکن پلائوChicken Pulao
- چکن رائس اور چکن چاولChicken Rice And Chicken Chawal
- چکن سموسے، رول، پکوڑے Chicken Samosa, Chicken Rolls, Chicken Pakora
- چکن سیخ کباب اور چکن تکےChicken Seekh Kabab And Chicken Tikka
- چکن کے سوپ Chicken Soup
- چکن اسٹیکChicken Steak
- چکن ٹوسٹ اور بریڈ چکنChicken Toast And Breaded Chicken
- چکن ونگزChicken Wings
- چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہChicken Vegetables
- چائنیز چکنChinese Chicken
- مختلف ممالک کے چکنInternational Chicken
- فرائیڈ چکنFried Chicken
- گرلڈ چکن، چکن باربی کیوGrilled Chicken Andbarbecue Chicken
- حیدر آبادی چکن اور شاہی چکنHyderabadi Chicken And Shahi Chicken
- لیمن چکنLemon Chicken
- متفرق چکن تراکیبDifferent Chicken
- پشاوری چکن، دم پخت چکن اور شنوارئی چکنPeshawari Chicken, Dum Pukht Chicken, Shinwari Chicken
- وائیٹ چکنWhite Chicken
- گوشت کے پکوانMutton Gosht And Beef Gosht
- اچاری گوشتAchari Gosht
- بیف اسٹیکBeef Steak
- گوشت کی متفرق ڈشیںMutton And Beef
- گوشت کے کبابGosht Ke Kabab
- گوشت کے کوفتےGosht Ke Kofte
- قیمہ اسپیگھٹی، نوڈلز، پائی وغیرہKeema Spaghetti, Noodles And Pai Recipes
- مغز، گردہ اور کپورہMaghaz And Gurda Kapoora
- بریانی، چاول اور گوشتMutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice
- برگر اور گوشت کے سینڈوچMutton And Beef Burger And Sandwich Recipes
- چانپ اور فرائیڈ گوشتMutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes
- گوشت کی کڑھائی اور قورمہMutton Karahi, Beef Karahi And Korma
- قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمےMutton Keema And Beef Keema
- گوشت کی کلیجی کے پکوانMutton Kaleji And Beef Kaleji
- ران گوشتMutton Raan And Beef Raan
- روسٹ، روسٹد اور بیکڈ گوشتMutton Roast And Beef Roast, Baked Meat
- سری پائے اور مختلف اقسام کے پائےSiri Paye And Paya
- تکہ اور بار بی کیوMutton Tikka And Beef Tikka And BBQ
- پسندےPasanda
- سبزی اور گوشتSabzi Gosht
- مچھلی کے پکوانFish
- بیکڈ فشBaked Fish
- چائنیز فشChinese Fish
- دم پخت مچھلیDum Pukht Machli
- مچھلی کے کٹلس اور کبابFish Kebab And Fish Cutlets
- فش فلےFish Fillet
- مچھلی کی کڑاہیFish Karahi
- مچلی کے کوفتےFish Kofta
- فش قورمہFish Korma
- فش پلائو، مچھلی چاولFish Pulao And Fish With Rice
- فش رولزFish Rolls
- فش سوپFish Soup
- فش اسٹیکFish Steam
- فش تکہ و کباب، باربی کیو فشFish Tikka - Fish Kabab And Fish BBQ
- فرائیڈ فش، تلی ہوئی مچھلیFried Fish And Tali Hui Fish
- جھینگےPrawns And Jheenga
- کھڑے مصالحے دار مچھلیMasala Fish
- مچھلی کا سالنMachli Ka Salan
- مچھلی مصالحہFish Masala
- مچھلی سبزی کے ساتھFish And Vegetables
- روسٹ فشRoast Fish
- سٹیم فشSteam Fish
- تندوری اور گرل مچھلیTandoori Fish And Grill Fish
- سبزیوں کے پکوانSabzi Dishes
- آلو سے بنے کھانےAloo
- انڈہ اور سبزیAnda Aur Sabzi
- بینگن، ٹینڈے اور کدوBaingan Tinda Aur Kaddu
- بھنڈی پکانے کی تراکیبBhindi
- چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہChicken Vegetables
- سبزیوں کے ساتھ چائنیز ڈشزChinese Vegetable Dishes
- گاجر سے بنی تراکیبGajar
- گوبھی اور بند گوبھیGobi Aur Band Gobhi
- کریلے پکانے کی تراکیبKarela
- مچھلی سبزی کے ساتھFish And Vegetables
- مٹر کے ساتھ سبزیاںMatar
- مختلف اقسام کی سبزیMix Sabzi
- مشروم کے پکوانMushroom Dish
- پاکستانی سبزیوں کے پکوانPakistani Vegetable
- ساگ اور پالکSaag Aur Palak
- سبزی اور گوشتSabzi Gosht
- سبزیوں کے کبابSabzi Kabab
- مختلف سبزیوں کا اچارSabziyon Ka Achar
- سبزیوں کے سوپVegetable Soup
- ٹماٹر سے بنی سبزیاںTamatar
- اوون میں سبزی پکاناVegetables In Oven
- سبزیوں کے سلادVegetable Salad
- بریانی پلاؤBiryani And Pulao
- بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی Biryani
- چکن بریانیChicken Biryani
- چکن پلائوChicken Pulao
- فش پلائو، مچھلی چاولFish Pulao And Fish With Rice
- پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائوPulao
- زردہ، میٹھے چاولZarda, Meethe Chawal
- دالیںDaal
- چنے کی دالDal Chana
- دال چاولDaal Chawal
- دالوں کے سوپDaal Ka Soup
- کھچڑی دال کے ساتھDal Khichdi
- ماش کی دالDaal Mash
- مونگ کی دالDaal Moong
- مسور کی دالMasoor Dal
- مختلف اقسام کی مکس اور متفرق دالیںMix Daal
- دال پکانے کی تراکیبDaal And Dal
- پنجابی دالیں اور چنےPunjabi Dal Aur Chana
- چائینز کھانےChinese Food
- چائنیز بیف اور مٹن گوشتChinese Beef Aur Gosht
- چائنیز چائو منChinese Chow Mein
- چائنیز چکنChinese Chicken
- سبزیوں کے ساتھ چائنیز ڈشزChinese Vegetable Dishes
- چائنیز فشChinese Fish
- چائنیز رائسChinese Rice
- جھینگے اور پرونزJheenga And Prawns
- میکرونیMacaroni
- منچورینManchurian
- چائنیز شاشلکShashlik
- کونٹینینٹل کھانےContinental Food
- بیف اسٹیکBeef Steak
- چکن پاستا، چکن میکرونیChicken Pasta And Chicken Macaroni
- چکن اسٹیکChicken Steak
- متفرق کونٹینینٹل تراکیبContinental Dishes
- فش اسٹیکFish Steam
- میکرونیMacaroni
- پاسٹاPasta
- فاسٹ فوڈزFast Food
- انڈے سے بنے فاسٹ فوڈFast Food With Eggs
- برگرBurgers
- چاٹ، فروٹ چاٹChaat
- چیز سے بنے فاسٹ فوڈCheese Fast Food
- چکن ونگزChicken Wings
- کٹلس اور کباب Cutlets And Kabab
- دہی بھلے اور دہی بڑےDahi Bhalla And Dahi Baray
- دلیہ بنانے کی تراکیبDaliya
- ڈرم اسٹکDrum Sticks
- فرینچ فرائز اور چپسFrench Fries And Chips
- فرائیڈ چکن، کے ایف سی کی طرحKFC Fried Chicken
- گول گپے Gol Gappay And Panipuri
- جھینگے اور پرونزJheenga And Prawns
- کتلمہ بنانے کی تراکیبKatlama
- میکرونیMacaroni
- متفرق مزیدار فاسٹ فوڈMix Fast Food
- نمک پارےNamak Paray
- نوڈلزNoodle
- آملیٹOmelette
- پکوڑے Pakoray
- پاسٹاPasta
- پیزاPizza
- پف اور پائی کی تراکیبPuff And Pie
- رولزRolls
- سموسے Samosa
- سینڈوچSandwich
- شوارما چکن اور بیفShawarma
- اسپیگٹی Spaghetti
- سلادSalads
- آلو کے سلادAloo Ke Salad
- بیف کے سلادBeef Salad
- بینز اور پھلیوں کے سلادBeans Aur Phaliyan Salads
- چکن کے سلادChicken Salad
- چقندر کے سلادChukandar Salads
- مچھلی کے سلادSeafood Salad
- کھیرے کے سلادKheere Ke Salad
- متفرق اور مکس سلادMix Salads
- پھلوں کے سلادFruit Salad
- سی فوڈ کے سلادSeafood Salad
- سبزیوں کے سلادVegetable Salad
- سوپSoups
- بچوں کے سوپKids Soup
- بیف اور گوشت کے سوپBeef Soup And Mutton Soup
- چکن کے سوپ Chicken Soup
- چائینز سوپChinese Soup
- کارن اور مکئی کے سوپCorn Soup And Makai Soup
- دالوں کے سوپDaal Ka Soup
- مختلف ممالک کے سوپInternational Soups
- ہڈیوں کے سوپHaddi Ka Soup
- ہاٹ اینڈ سار سوپHot And Sour Soup
- مچھلی کے سوپFish Soup
- متفرق مزیدار سوپMix Soups
- مشروم سوپMushroom Soup
- پھلوں کے سوپFruits Soup
- سبزیوں کے سوپVegetable Soup
- شرمپ اور سی فوڈ کے سوپShrimp Soup And Seafood Soup
- ٹماٹر کے سوپTomato Soup
- یخنیYakhni
- اوون کے پکوانOven Food
- بیکڈ اشیاءBaked Dish
- کیک، برائونی، پین کیک، پڈنگCake, Brownie, Pan Cake, Pudding
- متفرق اوون کی ڈشزDifferent Oven Dishes
- مچھلی، جھینگے اور سی فوڈFish, Prawns And Seafood
- کباب و تکہKabab And Tikka
- پیزاPizza
- اوون میں سبزی پکاناVegetables In Oven
- ہلکے پھلکے سنیکسSnacks
- چاٹ، چنا چاٹChaat And Chana Chaat
- چکن ونگزChicken Wings
- چپس، مختلف اقسام کے چپسChips
- ڈونٹDoughnut
- گارلک بریڈGarlic Bread
- کچوریKachori
- متفرق مزیدار سنیکسSnack Mix
- پکوڑے Pakoray
- پیٹیزPetties
- پیزاPizza
- رول اور اسپرنگ رولRolls And Spring Rolls
- سموسے Samosa
- سینڈوچSandwich
- ٹوسٹ اور سلائس کے سنیکسToast And Slices
- گھریلو بیکریHome Bakery
- ایپل پائی اور دیگر پائی Apple Pie, Other Pies
- بسکٹ اور کوکیزBiscuit And Cookies
- برائونی بنانے کی ترکیبBrownie
- کیکCake
- چیز ٹوسٹ، فرینچ ٹوسٹ اور دیگر ٹوسٹCheese Toast, French Toast And Toast
- کروسنٹ بنانے کا طریقہCroissant
- ڈونٹDoughnut
- گارلک بریڈGarlic Bread
- نان خطائیNan Khatai
- پین کیکPancake
- پیسٹری، ڈینش پیسٹری اور کیک پیسٹریPastry, Danish Pastry And Cake
- ٹارٹTart
- پنجابی کھانےPunjabi Food
- لسی، درجنوں اقسام کی لسیLassi
- پنجابی اچار، چٹنیاں، رائتہ وغیرہPunjabi Achar, Chutney, Raita
- پنجابی چاٹ، چنا چاٹ، دہلی بھلے وغیرہ Punjabi Chaat, Chana Chaat Aur Dahi Bhalla
- پنجابی چکن اورپنجابی گوشتPunjabi Chicken Aur Gosht
- پنجابی دالیں اور چنےPunjabi Dal Aur Chana
- پنجابی میٹھے پکوان Punjabi Meethe Pakwan
- پنجابی پراٹھا، پنجابی روٹی، بھتورا وغیرہPunjabi Roti, Paratha Aur Bhatura
- پنجابی سبزیاںPunjabi Sabzi
- پنجابی سموسے، پکوڑے، کباب اور دیگر سنیکسPunjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks
- میٹھے پکوانPakistan And Indian Sweet
- اندرسے بنانے کی تراکیبAndrasay
- بالو شاہی اور شکرپارےBalushahi Aur Shakarpara
- کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیبCustard And Jelly
- فرینچ ٹوسٹ اور میٹھے سلائس وغیرہFrench Toast And Meethay Slice
- فروٹ چاٹ ، فروٹ اور خشک میوہ جات کی ڈشزFruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes
- گجریلا اور گاجر کا حلوہGajrela Or Gajar Ka Halwa
- گلاب جامنGulab Jamun
- حلوہ بنانے کی تراکیبHalwa
- قلاقندKalakand
- کھیر اور فیرنیKheer And Firni
- کھوئے کے پیڑےKhoay Kay Paray
- لڈو اور موتی چورLaddu
- مینگو - آم کے میٹھے پکوانMango And Aam
- میٹھی چُوری، میٹھی روٹی، میٹھے پراٹھےMeethi Choori, Meethi Roti, Meethay Paratha
- پنجیریPanjeri
- پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوانPudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes
- رس گلےRasgulla
- رس ملائی بنانے کی تراکیبRasmalai
- سویاں اور شیر خرماSeviyan And Sheer Khurma
- شاہی ٹکڑے، ڈبل روٹی کے ٹکڑےShahi Tukda And Double Roti Ke Tukde
- ٹافی اور کینڈی بنانے کی تراکیبToffee And Candy
- زردہ، میٹھے چاولZarda, Meethe Chawal
- مٹھائیاںMithaiyan And Mithai
- اندرسے بنانے کی تراکیبAndrasay
- بالو شاہی اور شکرپارےBalushahi Aur Shakarpara
- برفی مختلف اقسام کیBarfi
- گلاب جامنGulab Jamun
- حلوہ بنانے کی تراکیبHalwa
- قلاقندKalakand
- کھوئے کے پیڑےKhoay Kay Paray
- لڈو اور موتی چورLaddu
- رس گلےRasgulla
- رس ملائی بنانے کی تراکیبRasmalai
- چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربےChatni, Achar, Jam Jelly And Murabba
- آم کا اچارAam Ka Achar
- اچار، مختلف اقسام کے اچارAchar
- چٹنی اور مختلف اقسام کی چٹنیاںChutney
- گاجر کا اچارGajar Ka Achar
- جام اور مارملیڈJam Aur Marmalade
- جیلی مختلف اقسام کی جیلیJelly
- مایونیز اور وائیٹ سوسMayonnaise Aur White Sauce
- مولی کا اچارMooli Ka Achar
- مربہ اور مربہ جاتMurabba
- لیموں کا اچارNimbu Ka Achar
- رائتہ بنانے کی تراکیبRaita
- مختلف سبزیوں کا اچارSabziyon Ka Achar
- سوس، کیچپ اور مختلف سوسزSauces Aur Ketchup
- آئس کریمIce Cream
- چاکلیٹ آئس کریمChocolate Ice Cream
- کافی آئس کریمCoffee Ice Cream
- آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریمHomemade Ice Cream
- قلفہ آئس کریم اور قلفیKulfa Ice Cream
- مینگو آئس کریمAam Ki Ice Cream
- اسٹرابیری آئس کریمStrawberry Ice Cream
- ونیلا آئس کریمVanilla Ice Cream
- مشروباتDrinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen
- آلو بخارے کے مشروباتAloo Bukhara Drinks
- انار کے مشروبات Anar Ka Juice And Drinks
- انگوروں کے مشروباتAngoor Sharbat
- بادام کی ٹھنڈائی اور بادام کے مشروبات Badam Thandai And Badam Drinks
- چاکلیٹ کے مشروباتChocolate Drinks
- کوکٹیلCocktail
- کولڈ کافی اور کافیCoffee And Cold Coffee
- دودھ سوڈاDoodh Soda
- ڈرائی فروٹ اور میوہ جات کے مشروب Dry Fruit Drinks
- الائچی کے مشروباتElaichi Drinks
- فالسے کے مشروبات Falsay Ka Sharbat
- گاجر کے مشروباتCarrot Drinks
- املی کے مشروبات Imli Ka Sharbat
- جامن کے مشروبات Jamun Sharbat And Jamun Drinks
- جوس بنانے کے طریقےJuices
- کانجیKanji Sharbat
- کشمیری قہوہKashmiri Kahwa
- لسی، درجنوں اقسام کی لسیLassi
- لیمن اور لیموں کے مشروباتLemon Sharbat
- مینگو اور آم کے مشروبات Mango Drinks
- ملک شیکMilkshake
- پودینہ کے مشروبات Mint Drinks
- متفرق مشروبات Mix Mashroobat
- مالٹا اور سنگترے کے مشروبات Orange Drinks
- روح افزاءRooh Afza
- سیب کے مشروباتApple Drinks
- شربت، مختلف اقسام کے شربتMix Drinks And Sharbat
- سکنجینShikanjvi And Shikanjabeen
- سلشSlush
- اسموتھیSmoothie
- تربوز کے مشروباتTarbooz Ke Mashroobat
- یوگرٹ اور فروزن دہی کے مشروباتYogurt And Frozen Dahi Drinks
- پھلوں کے پکوانFruit Dishes
- فروٹ چاٹ ، فروٹ اور خشک میوہ جات کی ڈشزFruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes
- آم کی تراکیبMango
- پھلوں کے سوپFruits Soup
- پھلوں کے سلادFruit Salad
- کھجور کے پکوانDates And Khajoor
- بچوں کے پکوانBachon Ke Pakwan
- بچوں کے سوپKids Soup
- بسکٹ اور کوکیزBiscuit And Cookies
- چپس اور فرینچ فرائزPotato Chips And French Fries
- چاکلیٹ بنانے کی تراکیبChocolate
- دلیہ بنانے کی تراکیبDalia And Porridge
- مزیدار میٹھے پکوانTasty Sweet Dish
- بچوں کیلئے متفرق تراکیبKids Food
- ڈبل روٹی اور سلائس سے مزیدار اشیاDouble Roti And Bread Slice
- حلوہ بنانے کی تراکیبHalwa
- میٹھی چُوری، میٹھی روٹی، میٹھے پراٹھےMeethi Choori, Meethi Roti, Meethay Paratha
- رس ملائی بنانے کی تراکیبRasmalai
- ٹافی اور کینڈی بنانے کی تراکیبToffee And Candy
- بین اقوامی کھانوں کی تراکیبInternational Food
- افغانی کھانےAfghani Food
- امریکن کھانوں کی تراکیبAmerican Food
- عربی کھانےArabic Food
- بنگالی کھانےBengali Food
- فرینچ کھانےFrench Food
- انڈین کھانےIndian Food
- ایرانی کھانےIrani Food
- اٹالین کھانےItalian Food
- جاپانی کھانےJapanese Food
- لبنانی کھانےLebanese Food
- میکسیکن کھانےMexican Food
- سنگاپوری کھانوں کی تراکیبSingapore Food
- ترکی کھانےTurkish Food