Mutton Masalay Dar Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 3357

Mutton Masalay Dar Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Mutton Masalay Dar Biryani is a famous dish in this region. You can read here Mutton Masalay Dar Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mutton Masalay Dar Biryani. You can know the complete method to make Mutton Masalay Dar Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Mutton Masalay Dar Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mutton Masalay Dar Biryani below.

مٹن مصالحے دار بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3357

Mutton Masalay Dar Biryani Recipe In Urdu
اشیاء:
بکرے کا گوشت کلو
چاول کلو
تیل کپ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر دو کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد(سلائس کاٹ لیں)
دہی ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
دار چینی تین ٹکڑے
لونگ چھ عدد
ثابت سیاہ مرچیں 10عدد
بڑی الائچی دو عدد
جائفل چھوٹا ٹکڑا
جاوتری تین چھوٹے ٹکڑے
چھوٹی الائچی چار عدد
ہری مرچیں چھ عدد
ٹماٹر دو عدد(44ٹکڑے کر لیں)
زعفران چائے کا چمچہ
گرم دودھ چھ کھانے کے چمچے
آلو تین عدد
کیوڑا چند قطرے
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد نکال کر الگ رکھ لیں۔ اب اسی تیل میں 2عدددار چینی کے ٹکڑے ، دو عدد چھوٹی الائچی، 3عدد لونگ، 5عدد ثابت سیاہ مرچیں‘1عدد بڑی الائچی، 1عدد جاوتری اور تھوڑا سا جائفل ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں بکرے کا گوشت، لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر گوشت کا پانی خشک ہونے تک بھونیں اس کے بعد اس میں دہی، آلو اور براؤن کی ہوئی پیاز کو چورا کر کے ڈالیں۔ گوشت گلنے کے بعد اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کر یں اور 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ ایک دوسرے پتیلی میں چاول ڈال کر اس میں دار چینی، لونگ، ثابت سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، جائفل، جاوتری، چھوٹی الائچی اور نمک شامل کر کے ایک کنی رہنے تک ابال لیں۔ اس کے بعد پانی نتھار کر چاولوں کو ایک طرف رکھ دیں۔ گرم دودھ میں زعفران بھگو کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پتیلے میں پہلے ابلے ہوئے چاولوں کو تہہ لگائیں اس پر تیار کئے ہوئے گوشت کا آمیزہ ، ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر باقی چاول ڈال دیں اور آخر میں دودھ میں بھگو یا ہوا زعفران اور کیوڑا ڈال کر ڈھکن ڈھک کر دم پر لگا دیں۔ لذیذ مٹن مصالحے دار بریانی تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

(6413) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Mutton Masalay Dar Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Masalay Dar Biryani is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.