Chatni Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7085

Chatni Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Chatni Biryani is a famous dish in this region. You can read here Chatni Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chatni Biryani. You can know the complete method to make Chatni Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Chatni Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chatni Biryani below.

چٹنی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7085

Chatni Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول تین پیالی

2 قیمہ آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 ٹماٹر تین عدد درمیانے

7 آلو تین سے چار عدد

8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

9 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

11 الائچی،جائفل اور جاوتری سب ملا کر ایک چائے کا چمچ

12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چٹنی بنانے کے لئے،ایک گٹھی ہرا دھنیا،آدھی گٹھی پودینہ،چار سے پانچ ہری مرچیں،دو سے تین جوئے لہسن کے،ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا کٹا ہوا سفید زیرہ،ایک پیالی دہی،نمک اور چار سے پانچ کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملا کر پیس لیں۔
  2. 2 چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی اُبال کر چھان لیں۔
  3. 3 چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں قیمے کو ادرک لہسن کے ساتھ بھونیں۔
  4. 4 پھر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  5. 5 جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
  6. 6 آلوؤں کے دو ٹکڑے کرکے چار سے پانچ منٹ اُبالیں پھر کوکنگ آئل میں ڈھک کر فرائی کر لیں اور قیمے میں ملا لیں۔
  7. 7 پھیلے ہوئے بڑے پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
  8. 8 پھر اس پر باریک کٹی ہوئی سنہری فرائی کی ہوئی پیاز کو پھیلا کر ڈالیں۔
  9. 9 پھر ٹماٹر کے قتلے بچھائیں اور اس پر بھنا ہوا قیمہ اور چٹنی ڈالیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی الائچی اور جائفل جاوتری چھڑک دیں۔
  10. 10 آخر میں اوپر سے چاولوں کی تہہ بچھا کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  11. 11 اچھی طرح ملا کر خوبصورت سی ڈش میں نکالیں اور سلاد کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(2490) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Chatni Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chatni Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.