Kache Gosht Ki Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7251

Kache Gosht Ki Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Kache Gosht Ki Biryani is a famous dish in this region. You can read here Kache Gosht Ki Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Kache Gosht Ki Biryani. You can know the complete method to make Kache Gosht Ki Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Kache Gosht Ki Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Kache Gosht Ki Biryani below.

کچے گوشت کی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7251

Kache Gosht Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

120 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت سوا کلو

2 چاول ایک کلو

3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

4 نمک حسب ذائقہ

5 کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

6 پیاز باریک کٹی ہوئی تین عدد درمیانی

7 دہی دو پیالی

8 سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ

9 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ

10 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

11 پسا ہوا گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

12 ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) چھ سے آٹھ عدد

13 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

14 زردے کا رنگ ایک چٹکی

15 دودھ آدھی پیالی

16 کیوڑہ ایسنس چند قطرے

17 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت میں ادرک لہسن اور پپیتا لگا کر دو سے تین گھنٹوں کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں اور پیاز کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
  2. 2 دس سے بارہ پیالی نمک ملے اُبلتے ہوئے پانی میں چاولوں کو صرف تین منٹ اُبال کر چھلنی میں ڈال دیں۔گوشت میں دہی،نمک،سیاہ زیرہ،لال مرچ،دھنیا اور پسا ہوا گرم مصالحہ اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 بڑے سائز کے پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں،پہلے اس میں مصالحہ ملا ہوا گوشت پھیلا کر رکھیں،پھر اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
  4. 4 دودھ میں زردے کا رنگ ڈال کر کیوڑہ ایسنس ملا لیں اور چاولوں پر چھڑک دیں اور آخر میں کوکنگ آئل ڈال کر پین کو ڈھک دیں اور گندھے ہوئے آٹے سے اچھی طرح سیل کر دیں۔
  5. 5 پین کو توے پر رکھ کر تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں۔پھر آنچ ہلکی کرکے اوپر چار سے پانچ دہکتے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔
  6. 6 چالیس سے پینتالیس منٹ پکانے کے بعد پین کا سیل کھول کر چاولوں پر پیاز اور ہری مرچیں ڈال دیں اور چاولوں کو اچھی طرح ملا لیں۔
  7. 7 پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  8. 8 اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکال لیں سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(2774) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice

Urdu cooking recipe of Kache Gosht Ki Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kache Gosht Ki Biryani is a Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice, and listed in the Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht chawal. its preparation time is only 120 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.