Keema Matar Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7182

Keema Matar Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Keema Matar Biryani is a famous dish in this region. You can read here Keema Matar Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Keema Matar Biryani. You can know the complete method to make Keema Matar Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Keema Matar Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Keema Matar Biryani below.

قیمہ مٹر بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7182

Keema Matar Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 چاول تین پیالی

3 مٹر دو پیالی

4 نمک حسب ذائقہ

5 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

6 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

7 پیاز تین عدد درمیانی

8 آلو چار عدد

9 ٹماٹر تین عدد درمیانے

10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

11 ہلدی ایک چائے کا چمچ

12 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

13 دہی آدھی پیالی

14 ہری مرچیں دو سے تین عدد

15 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کر لیں اور کوکنگ آئل میں ہلکی آنچ پر فرائی کرنے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو عدد باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  3. 3 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں قیمہ اور فرائی کئے ہوئے آلو ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اچھی طرح بھون کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،ہری مرچیں اور مٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  5. 5 چار پیالی پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں،دس سے بارہ منٹ بعد جب پانی ابلنے پر آ جائے تو اس میں چاول (پہلے سے دھو کر رکھے ہوئے) ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  6. 6 پانی خشک ہونے پر چاولوں کو ہلکا سا ملائیں اور آدھے چاول الگ نکال لیں،اس میں بھنے ہوئے قیمے کی تہہ لگائیں اور چاول ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر اس منفرد بریانی کا دہی والے سلاد کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

(2417) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Keema Matar Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Matar Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.