Memoni Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6357

Memoni Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Memoni Biryani is a famous dish in this region. You can read here Memoni Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Memoni Biryani. You can know the complete method to make Memoni Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Memoni Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Memoni Biryani below.

میمنی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6357

Memoni Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن(بڑے پیسز) ایک کلو

2 چاول ڈھائی پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز دو عدد درمیانی

6 ٹماٹر چار سے پانچ عدد

7 دہی ایک پیالی

8 آلو تین سے چار عدد

9 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

10 پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

11 دھنیا پسا ہو ا ایک کھانے کا چمچ

12 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

13 خشک آلو بخارے چھ سے آٹھ عدد

14 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

15 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کاچمچ

16 جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ

17 چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد

18 تیز پتہ ایک عدد

19 ہری مرچیں دس سے بارہ عدد

20 ہرادھنیا اور پودینہ حسب پسند

21 کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ

22 زردے کا رنگ حسب ضرورت

23 دودھ آدھی پیالی

24 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں،اس میں لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر مکس کریں۔
  2. 2 ساتھ ہی اس میں چکن ،نمک،لال مرچ،ہلدی ،زیرہ،پسا ہوا دھنیا پاؤڈر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔
  3. 3 پھر اس میں آلو کے ٹکڑے اور پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر آلو اور چکن گلنے تک پکائیے۔
  4. 4 جب چکن گل جائے تو اس میں آلو بخارہ،ہری مرچیں،پسا ہوا گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی اور پسی ہوئی جائفل جاوتری مکس کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 ابلتے ہوئے پانی میں دھو کر بھگو کررکھے ہوئے چاول ڈالیں پھر اس میں نمک ،ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں۔
  6. 6 بڑے پین میں چکن کا تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اس کے اوپر کیوڑہ،زردے کا رنگ چھڑک دیں اور اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرادھنیا،پودینہ ڈال دیں اور پھر اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگائیے۔
  7. 7 آخر میں گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے ڈالیں اور ہلکا سا کوکنگ آئل ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔مزیدار میمنی بریانی کا رائتے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

(5331) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Memoni Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Memoni Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.